جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

اسلام آباد کے 7علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ کون کون سے علاقے شامل ہیں؟ جانئے

datetime 30  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ٗ کراچی(این این آئی)ضلعی انتظامیہ کرونا کیسز میں اضافے پر مزید 16 گلیاں سیل کردی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق سیکٹر جی سیون ٹو میں گلی نمبر 54 اور 56 کو سیل کر دیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق آئی ٹین ٹو کی سٹریٹ نمبر 9 جی نائن ٹو کی سٹریٹ نمبر 1 میں لاک ڈاون لگایا جائے گا،سیکٹر جی نائن ون کی گلی نمبر 34 اور

52 میں لاک ڈائون لگایا جائے گا۔ای الیون فور کی سٹریٹ نمبر 11 آئی ٹین فور کی سٹریٹ نمبر 112 میں سمارٹ لاک ڈائون لگایا جائے۔جی نائن تھری میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے اور 8 گلیاں سیل کر دی گئیں ،پولیس کو تمام گلیاں سیل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیل کردہ علاقوں میں پولیس اور رینجرز کے دستے تعینات کئے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں کے رہائشی کھانے پینے اور دیگر اشیائے ضروریہ کا بندو بست کر لیں۔علاوہ ازیں کراچی سمیت سندھ بھرمیں ڈیڑھ ماہ بعد پیرکواسکول کھل گئے۔تفصیلات کے مطابق100فیصد ویکسینیٹڈ اسٹاف والے اسکولزمیں تعلیمی سلسلہ شروع کردیاگیاہے۔اسکولوں کو 50 فیصد حاضری کے ساتھ طلبا کو بلانے کی اجازت دی گئی ہے۔تین دن ایک شفٹ اور تین دن ایک شفٹ کی کلاسز ہونگی کورونا وائرس نے شعبہ تعلیم کو سب سے زیادہ متاثر کیا رواں سال صرف 22 دن ہی اسکول کھل سکے رواں سال 15 جون کو اسکولزکو کھولا گیا تھاکورونا وائرس کیبگڑتی صورتحال کے پیش نظر 16 جولائی کو تعلیمی ادارے بند کردیے گئے تھے، محکمہ تعلیم کے نوٹیفیکیشن کے مطابق صرف ویکسینیٹڈ تدریسی اور غیر تدریسی عملے والے اسکولوں کو کھلنے کی اجازت ہے، والدین کو بھی ویکسینیشن کرواکر کارڈ اسکول میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے محکمہ صحت کی جانب سے اسکولوں میں رینڈم پی سی آر ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔اسکولوں کو انسداد کورونا ایس او پیز پر عمل لازمی کرنا ہوگا،دوسری جانب بازار میں اول تا 12 ویں جماعت کی کتابیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ اور ان کے والدین کو پریشانی کا سامناکرناپڑا۔اردو بازار کے کتب فروشوں کے مطابق رواں سال 2021 میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی نئے سال کی ایک کتاب بھی بازار میں دستیاب نہیں اس کے علاوہ کتابوں، کاپیوں اور اسٹیشنری کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ کیا جاچکا ہے

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…