اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کو بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے محکمہ تعلیم نے سکول کے نصاب میں 6 عظیم شخصیات میں شامل کردیا۔مدھیہ پردیش کے اسکولوں میں تیسری جماعت کی کتاب میں پرویز مشرف کا نام نمایاں شخصیات میں شامل کیا گیا اور ان کی تصویر بھی شائع کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیموں نے پرویز مشرف کا نام 6 عظیم شخصیات کی فہرست میں شامل کرنے پر شدید اعتراض کیا ہے اور ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پرویز مشرف کا نام نصاب سے خارج کیا جائے۔