منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

افریقہ کا انوکھا بازار؛ جہاں جادو ٹونے میں استعمال ہونے والی ہر چیز دستیاب ہے

datetime 28  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوگو(نیوز ڈیسک)جعلی عامل پاکستان بھر میں پھیلے ہوئے ہیں، بالخصوص کراچی جیسے بڑے شہر میں ان کی بھرمار ہے۔ اخباری اشتہارات میں یہ ہر مسئلہ حل کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔جو قارئین ان کے دعووں سے متاثر ہوکر ان کے پاس گئے ہوں، انھیں بہ خوبی علم ہوگا کہ یہ ان سے الّو یا الو کا خون، بندر کی کھوپڑی، خارپشت کے کانٹے، شیر کی ہڈی اور اسی نوع کی چیزیں لانے کا مطالبہ کرتے ہیں جو عام آدمی کے لیے ناقابل حصول ہوتی ہیں۔چناں چہ یہ حضرات اپنے گاہکوں سے بھاری رقم لے کر یہ اشیاء خود ’ دست یاب ‘ کرلیتے ہیں۔ لیکن اگر آپ افریقا کے چھوٹے سے ملک ٹوگو کے باسی ہوتے تو پھر آپ کے لیے ان میں سے کسی بھی شے کا حصول مشکل نہیں ہوتا۔ آپ بازار جاتے اور الّو تو کیا کسی بھی نایاب جانور کے سَر کے علاوہ کالے جادو میں استعمال ہونے والی ہر چیز خرید کر لے آتے۔ٹوگو کے دارالحکومت لومے کے علاقے Akodessewa میں کالے پیلے، ہر طرح کے جادو میں استعمال ہونے والی ان گنت اشیاء کی مارکیٹ قائم ہے۔ یہ مارکیٹ دنیا بھر میں جادوئی عملیات کے لیے درکار لوازمات کی خریدوفروخت کا سب سے بڑا مرکز ہے۔افریقی معاشرے میں جادو ٹونے اور ان کا توڑ کرنے والے ڈاکٹروں کا گہرا اثرورسوخ ہے۔ تاریخ دانوں کے مطابق افریقا میں جادو ٹونے کی ابتدا مغربی حصے سے ہوئی تھی۔ اس حصے میں ٹوگو، گھانا اور نائجیریا وغیرہ جیسے ممالک ہیں۔ ان ملکوں کے لوگ اپنے ہر مسئلے اور ہر بیماری کا سبب جادو ٹونے کو سمجھتے ہیں، اور ان کا توڑ کروانے کے لیے عاملوں کے پاس جاتے ہیں جنھیں عام طور پر وچ ڈاکٹر کہا جاتا ہے۔ وہ مختلف جانوروں کی ہڈیوں، کھوپڑیوں، کھال، پنجوں اور دوسرے اعضا اور جڑی بوٹیوں سے ان کا ’ علاج‘ کرتے ہیں۔ٹوگو کے گلی کوچوں میں عامل اسی طرح پھیلے ہوئے ہیں جیسے پاکستان کے شہروں اور قصبوں میں اتائی ڈاکٹر۔ چناں چہ Akodessewa Fetish Market ان عاملوں کی ’ فارمیسی‘ مارکیٹ کا درجہ رکھتی ہے، جہاں علاج کے لیے درکار ’ ادویہ‘ تھوک کے نرخوں پر اور وافر مقدار میں دست یاب ہیں۔ Akodessewa صحرائی علاقہ ہے۔دور سے دیکھنے پر مارکیٹ یوں معلوم ہوتی ہے جیسے صحرا کے بیچ سے گزرنے والی سڑک کے دونوں جانب چھپر ہوٹل قائم ہیں، مگر قریب پہنچنے پر چھپر ہوٹلوں کے سامنے دھرے ہوئے تختوں پر موجود سامان کو دیکھ کر اجنبی حیران ہونے کے ساتھ ساتھ خوف زدہ بھی ہوجاتے ہیں۔تختوں پر اور چھپر نما دکانوں کے اندر جا بہ جا بندر، کتے، مگرمچھ، بیلوں کے علاوہ انسانی کھوپڑیاں رکھی نظر آتی ہیں۔ کہیں بندروں کی پوری پوری لاشیں بھی رکھی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ ان کے علاوہ مْردہ کچھوے، مختلف جانوروں کے سینگ اور کھالوں کے ڈھیر بھی پڑے ہوتے ہیں۔ یہ تمام جادوئی عملیات میں استعمال ہوتی ہیں۔اس انوکھی مارکیٹ میں داخل ہونے والوں کو دکان دار اور ان کے ملازم اپنی اپنی طرف کھینچتے ہیں۔ ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ گاہک ان کی دکان سے خریداری کرے۔مارکیٹ کا رْخ کرنے والوں میں عاملوں کے علاوہ عام لوگ بھی ہوتے ہیں۔ مارکیٹ میں بھی بہت سے وچ ڈاکٹر اپنے ’ کلینک‘ کھولے بیٹھے ہیں جہاں پریشان حال لوگوں کا جم غفیر نظر آتا ہے۔ مسئلے کی مناسبت سے وہ نسخہ تجویز کرتے ہیں۔ نسخے میں درج شدہ ’ ادویہ‘ باہر قدم رکھتے ہی کسی بھی دکان سے بہ آسانی مل جاتی ہیں۔Akodessewa Fetish Market کے دکان داروں کی ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے مطابق اس مارکیٹ میں کئی ممالک سے سامان آتا ہے، اور یہاں سے دوسرے ملکوں کو برآمد بھی کیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…