لندن (نیوز ڈیسک)برطانیہ میں اطلاعات کی آزادی (ایف او آئی) کے ادارے نے انکشاف کیا ہیکہ برطانوی پارلیمنٹ کے کمپیوٹروں سے گزشتہ برس فحش ویب سائٹ تک رسائی کی تقریباً ڈھائی لاکھ مرتبہ کوششیں کی گئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق فحش اور غیراخلاقی ویب سائٹ دیکھنے کا سب سے زیادہ رحجان اپریل کے مہینے میں نوٹ کیا گیا جس دوران پارلیمانی اجلاسوں کا وقفہ ہوتا ہے جب کہ صرف اپریل کے مہینے میں 42 ہزار عریاں ویب سائٹ کھولی گئیں جن کی روازانہ تعداد 13 ہزار بنتی ہے اس کے علاوہ دوسرا مہینہ اکتوبر 2014 تھا جس میں 30 ہزار مرتبہ فحش ویب سائٹ دیکھی گئیں۔انٹرنیٹ ماہر کے مطابق ان میں سے کئی ویب سائٹس پاپ اپ کے ذریعے کھل جاتی ہے جسے روکنا کسی کے بس میں نہیں ہوتا جب تک کوئی پاپ اپ بلاکر نہ ہو لیکن جہاں تک دوسری ویب سائٹ کا معاملہ ہے تو اسے دیکھنے کا رحجان بڑھ رہا ہے۔