پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

دو کتابیں جنہوں نے میری زندگی بدل دی گوگل کے بانی کا ایسا انکشاف جو آپ کی زندگی بھی بدل سکتا ہے

datetime 28  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گوگل دنیا کی کامیاب ترین کمپنیوں میں سے ایک ہے اور اس کے بانیوں کا شمار دنیا کے امیر ترین لوگوں میں ہوتا ہے۔گوگل نے دنیا بھر کے لوگوں کے لئے بہت سی آسانیاں پیدا کی ہیں جس کی وجہ سے اس نے بہت منافع بھی کمایا ہے ۔اس کے بانیوں سرجی برین اور لیری پیج کو دنیا میں بہت پذیرائی ملی ،سرجی برین کا کہنا ہے کہ دو کتابوں نے اس کی زندگی ہی بدل کررکھ دی۔Academy of Achievement کو 2000 میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں اس کا کہنا تھا کہ وہ دوکتابوں سے بہت زیادہ متاثر ہے اور انہیں کی وجہ سے وہ ٹیکنالوجی اور تخلیقی دنیا میں آیا۔اس کا کہنا ہے کہ وہ نوبل انعام یافتہ Richard Feynmanکی کتاب Surely You’re Joking, Mr. Feynmanسے بہت متاثر ہوا۔Feynmanفزکس کا ماہر تھا اور اسے اس فیلڈ میں نوبل انعام بھی ملا تھا۔برین کا کہنا تھا کہ اسے یہ احساس ہوا کہ Feynmanنے نہ صرف اپنی فیلڈ میں بہت نام پیدا کیا بلکہ اس کا دماغ بھی بہت وسیع اورمختلف طرح کی چیزوں کو قبول کرنے والا تھا۔Feynmanنہ صرف ایک سائنسدان تھا بلکہ تخلیقی صلاحیتوں کا مالک ہونے کے ساتھ قدرت اور فطرت سے بہت زیادہ رغبت رکھتا تھا۔Feynman کا کہنا تھا کہ سائنسدانوں کے لئے پھول ایک ایسی چیز ہے جو مختلف رنگوں کامجموعہ ہے لیکن کیڑے اور مکھیاں اس سے بہت رغبت رکھتے ہیں لیکن اس بات کو سائنس نہیں سمجھ سکتی۔برین کہتا ہے کہ وہ نیل سٹیفنسن کی کتابSnow Crashکا بھی دلدادہ ہے۔2010 میں ٹائم نے اس ناول کو انگریزی زبان کے100بہترین ناولوں میں شامل کیا۔یہ ناول 1992 میں لکھا گیا اور اس میں آن لائن سوشل میڈیاکا خیال بھی پیش کیاگیا۔برین کا کہنا ہے کہ یہ کتاب اپنے وقت سے10سال آگے کے بارے میں بات کرتی ہے اور اس کتاب نے اسے بہت کچھ سوچنے پر مجبور کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…