ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

این سی او سی نےکرونا ایس او پیز کا اطلاق 27 شہروں تک بڑھا دیا

datetime 29  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) کرونا وباء کی موجودہ صورتحال اور طبی سہولتوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر کرونا ایس او پیز پہ عمل درآمد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ این سی اوسی کے اعلامیہ کے مطابق ان ایس او پیز کے اطلاق کا دائرہ کار 27 شہروں تک بڑھا دیا گیا ،

اس سے پہلے یہ ایس او پیز 13 شہروں میں نافذتھیں ، ان 27 شہروں میں اسلام آباد، پنجاب کے ١١ (خانیوال میانوالی سرگودھا ، خوشاب ، بہاولپور ، ملتان ، گوجرانوالہ ، راولپنڈی ، لاہور ، اور رحیم یار خان) سندھ میں حیدرآباد اور کراچی ، آزاد کشمیر میں مظفرآباد اور میرپور، گلگت بلتستان میں گلگت اور سکردو ]خیبر پختونخواہ میں پشاور، سوات، ہری پور، مانسہرہ، لوئر دیر، صوابی ، ایبٹ آباد ، سوات، اور چترال لوئر شامل ہیں۔این سی اوسی کے مطابق تمام تجارتی سرگرمیاں ( سوائے ضروری سروسز کے) رات آٹھ بجے بند کر دی جائیں گی ،ہفتے میں دو دن تمام مارکیٹس بند رہیں گی۔ دنوں کا تعین صوبوں کی صوابدید رہے گا،ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی جبکہ رات دس بجے آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی،ٹیک وے کی سروس 24 گھنٹے کھلی رہے گی ،انڈور شادیوں کی تقریبات پر مکمل پابندی 300 مہمانوں کے ساتھ اآؤٹ ڈور شادی کی تقریبات کی اجازت ہوگی،آؤٹ ڈور شادیوں کی تقریبات کے اوقات رات دس بجے تک برقرار ہے ، مزارت پرزائرین کی آمد پر پابندی جاری رہے گی،سنیما گھروں پر پابندی برقرار رہے گی ۔ این سی اوسی کے مطابق کنٹیکٹ کھیلوں (کراٹے ، باکسنگ ، مارشل آرٹس ، رگبی ، واٹر پولو ، کبڈی اور ریسلنگ) پر عائد پابندی جاری رہے گی،صرف ویکسینیٹڈ افراد ہی انڈور جم جا سکیں گیں،سرکاری اور نجی دفاتر کے لیے عام دفتری اوقات کار 50 فیصد کے ساتھ جاری رہیں گے،پبلک ٹرانسپورٹ پر سواریوں کی شرح 50 فیصد جبکہ ریل سروس 70 فیصد سواریوں کے ساتھ جاری رہے گی،تفریحی پارکوں اور سوئمنگ پولز کی بندش برقرار رہے گی ، عوامی پارکوں میں کورونا پروٹوکول کے ساتھ داخلے کی اجازت دے دی گئی ، ملک بھر میں تعلیمی ادارے 50 فیصد تعداد اور تعطل کے ساتھ ہفتہ میں تین روزکھلے رہیں گے ، این سی اوسی اپنی نافذ کردہ ایس او پیز پر 13 ستمبر کو نظر ثانی کریگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…