جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان افغانستان میں کسی بھی پائیدار حل کے لیے اہم ہے، امریکی قانون ساز

datetime 28  اگست‬‮  2021 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی سینیٹر لِنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کے تنازع کے ’پائیدار حل‘ کا حصہ بننا چاہیے۔انہوںنے یہ بات امریکا میں پاکستان کے

سفیر اسد مجید خان کے ساتھ خطے کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہی امریکی سینیٹر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ افغانستان کے کسی بھی پائیدار حل میں پاکستان کو شامل ہونا چاہیے، یہ خطہ انتہائی پیچیدہ اور موجودہ دور نہایت خطرناک ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان ایک ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ملک ہے۔لِنڈسے گراہم نے ٹوئٹر پر لکھا کہ امریکی شہریوں، ہمارے اتحادیوں اور دیگر ممالک کے انخلا میں مدد کرنے پر پاکستانی حکومت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہیں۔امریکی سینیٹر کو ایک ٹویٹ میں جواب دیتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ انہوں نے سینیٹر لنڈسے گراہم سے افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر بات کی تھی اور انہیں افغانستان سے انخلا میں معاونت کے لیے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…