کراچی(این این آئی)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن،قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے وکلا تحریک کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک کے لیے ستمبر کے اوائل میں پی ڈی ایم کا اجلاس ہوگا،جس میں پی ڈی ایم کے ملک گیر جلسوں اور کاروان مارچ کا شیڈول جاری کرینگے اورپی ڈی ایم تین سالہ حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرے گی۔
پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے بعد اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ حکومت میڈیا کوکنٹرول کرنے کے لیے جو اتھارٹی بنانے جا رہی ہے،سربراہی اجلاس نے اس اتھارٹی کو مسترد کردیا ہے،پی ڈی ایم کے اراکین اسمبلی میڈیا کے لیے بھرپور احتجاج کریں گے،میڈیا کی آزادی کو سلب نہیں کرنے دیں گے میڈیاکے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں،احتجاج کے ساتھ پارلیمنٹ میں بھی اس پربات کریں گے اورمیڈیا کا ساتھ دیں گے،انہوں نے کہاکہ ملک میں غیراعلانیہ مارشل لا ہے،میڈیا کی پابندیوں سے متعلق ہم سیاہ قانون کوتسلیم نہیں کرتے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پوری دنیا نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کو مسترد کیا ہے،الیکشن کمیشن نے بھی اعتراض کیا ہے،یہ حکومت خود دھاندلی کی پیداوارہے،انتخابی اصلاحات کاان کوحق نہیں ہے،پوری دنیانے الیکٹرونک مشین کے ذریعے انتخابات کومستردکیا ہے،الیکشن کمیشن نے بھی اعتراض کیا ہے،یہ الیکشن چوری کامنصوبہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں تاریخی مہنگائی غریب کے لئے ناقابل برداشت ہوچکی ہے،مہنگائی کی مزمت کرتے ہیں یہ حکومت کی ناکامی ہے۔انہوں نے کہاکہ بڑھتی ہوئی بے روزگاری نوجوانوں کے لئے ظلم ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی تاریخی مہنگائی کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبورہیں،
لوگوں سے بچوں کی بھوک برداشت نہیں ہورہی ہے،ملک کے نوجوانوں کے روشن مستبل کے لئے کوشش کریں گیغریب لوگوں کی ہم آواز بنیں گے،پی ڈی ایم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں جلسوں کا جال بچھا دیں گے،سڑکوں پر روڈ کارواں شروع کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم وکلاء احتجاج کی حمایت کرتی ہے ساتھ دیں
گے،آزادعدلیہ کے لئے وکلاکی جدوجہد میں ساتھ ہونگے،حال ہی میں ایک عدالتی فیصلے کی آڑ میں 17000ملازمین کوبرطرف کیا گیا ہے ہرملازم کے پیچھے پانچ سات افراد کفالت میں ہونگے،جس پر احتجاج کرتے ہیں متاثرین کی قانونی مدد کریں گے۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ کراچی کا جلسہ تاریخی جلسہ
ہوگا،سندھ کے مسائل کوبھی اجاگرکریں گے،سندھ کے عوام کے حقوق پر بھی بات کرینگے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے اپنی پوری قوت سے پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھرا گھوپنے کی پوری کوشش کی ہے،پیپلز پارٹی کا مسئلہ قصہ پارینہ بن چکا ہے لیکن ہم ان کے لئے پنڈوراباکس نہیں کھولیں گے،ہمارا ہدف نااہل حکومت کو فارغ
کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کراچی کے جلسے میں بھرپور شرکت کریں گی انکے کیلئے علیحدہ سے انتظام کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کے صدرقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے کہاکہ ی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کی سرپرستی میں متفقہ طور پر آگے بڑھے گی،ستمبراجلاس میں تحریک کا فیصلہ کن شیڈول دیں گے،
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے صرف جلسوں پر اکتفا نہیں کریں گے عملی جدوجھد کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن متحد ہے اوراس میں کوئی اختلاف نہیں ہیں۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں تمام جماعتوں نے شرکت کی ہے ملک میں دہشتگردی بڑھ گئی ہے،کراچی بلدیہ ٹاؤن اورزیارت میں دھماکے ہوئے ہیں اجلاس میں شہیدوں کی مغفرت اورزخمیوں کی شفاکے لیے دعاکی گئی ہیکراچی بم دھماکہ پر پی ڈی ایم نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔