جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا 3افغان دہشتگرد گرفتار، ہدف بھی سامنے آگیا

datetime 28  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) کاؤنٹر ٹیرارزم کے سکیورٹی اہلکاروں نے لاہور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ترجمان کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق لاہور کے علاقے دھرم پورہ میں کارروائی کے دوران 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ جن کے قبضے سے آئی ای ڈی، دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار

دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کا ہدف فرقہ واریت پھیلانا تھا۔رواں ماہ کے آغاز پر بھی سی ٹی ڈی نے لاہور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے اور دہشت گرد افغان شہری تھے۔دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹ، 3 ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔ دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔دوسری جانب افغانستان سے ہجرت کر کے پاکستان پہنچنے والے بیس ہزار افغان مہاجرین کو وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد ٹھہرانے کے فیصلے کے بعد پنجاب حکومت نے افغان مہاجرین کو لاہور میں ٹھہرانے کا عمل روک دیا ہے، بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے افغان مہاجرین کو ٹھہرانے کے لئے لاہور کی تین سرکاری یونیورسٹیز کے سب کیمپس کے ہاسٹل خالی کروانے

کا فیصلہ کیا تھا، ان یونیورسٹیوں میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالا شاہ کاکو کیمپس، گورنمنٹ کالج لاہور یونیورسٹی کالا شاہ کاکو سب کیمپس اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس کالا شاہ کاکو سب کیمپس شامل تھیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان یونیورسٹیز کے ہاسٹل میں مقیم طلباء و طالبات سمیت اساتذہ نے بھی ہاسٹل خالی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…