کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان پی ٹی ایم ایکٹوسٹ فوزیہ رؤف نے بھارتی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے افغان مسلم لڑکیوں کو پیغام دیا اور کہا کہ وہ ہندو مذہب اختیار کر لیں اور ہندو لڑکوں سے شادی کرکے بھارت کی نیشنلٹی حاصل کریں۔ یہ پیغام انہوں نے اردو کے علاوہ پشتو زبان میں بھی دیا۔ فوزیہ رؤف نے اس کو گھر واپسی کا ٹائٹل دیا اور کہا کہ افغان لڑکیاں ہندو ا زم، بدھ ازم اور سکھ ازم اختیار کریں اور بھارت کی نیشنلٹی حاصل کرکے پرامن طریقے سے رہیں، انہوں نے افغان لڑکیوں کو پیغام دیا کہ وہ مختلف این جی اوز سے رابطہ کرکے یہ کام کر سکتی ہیں۔