پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

افغانستان سے ہزاروں غیر ملکیوں کی آمد ، اسلام آباد کے تمام ہوٹلز 21روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

datetime 27  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پانچ ہزار غیرملکیوں کو کابل سے عارضی طور پر اسلام آباد اور کراچی لانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق افغانستان سے انخلا میں مدد کیلئے پاکستان نے امریکا اور نیٹو حکام کی مدد کی درخواست منظور کرلی ہے اور اس سلسلے میں

5 ہزار غیرملکیوں کو کابل سے اسلام آباد اور کراچی لانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ،31اگست کی ڈیڈ لائن سے پہلے افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلا کو یقینی بنانے کے لیے امریکی درخواست پر 5 ہزار غیر ملکیوں کو کابل سے پاکستان لایا جا رہا ہے جس کیلئے اسلام آباد اور کراچی میں انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔وزارت خارجہ کے علاوہ کمشنر کراچی اور اسلام آباد کی انتظامیہ نے بھی کابل سے لائے جانے والے غیرملکیوں کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے مراسلے جاری کر دیئے ہیں اس سلسلے میں اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہر کے تمام ہوٹلز کو مقامی افراد کے لیے بکنگ فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ہوٹلز انتظامیہ کو جمعے سے اگلے 21 دن یا اس سے زائد عرصے کے لیے ہنگامی صورتحال کے باعث کابل سے اسلام آباد لائے جانے والے غیرملکیوں کو رہائش فراہم کرنے کیلئے تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں طالبان نے کہا تھا کہ 31 اگست تک امریکا اور برطانیہ اپنا انخلا مکمل کریں اور اگر 31 اگست کے بعد بھی امریکی فوجی افغانستان میں موجود رہتے ہیں تو اسے قبضے میں توسیع سمجھا جائے گا اور نتائج کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔اس کے علاوہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اْمید ظاہر کی تھی کہ 31 اگست تک افغانستان سے انخلا مکمل کر لیا جائے گا۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…