جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت جلد ہماری حکومت چلانے کی قابلیت جان لے گا، طالبان

datetime 27  اگست‬‮  2021 |

کابل(این این آئی)طالبان کے رہنما اور قطر میں مذاکرات کرنے والی ٹیم کے رکن شہاب الدین دلاور نے کہا ہے کہ امارت اسلامی افغانستان میں سب کو نمائندگی دی جائے گی، بھارت جلد ہی یہ جان جائے گا کہ طالبان با آسانی حکومتی امور چلا سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے

مطابق طالبان رہنما نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہ کرے ، پاکستان ہمارا ہمسایہ اور دوست ملک ہے ،انہوں نے تیس لاکھ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے پر پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم پناہ گزینوں کی فلاح و بہبود کے لئے خدمات کی فراہمی پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔شہاب الدین دلاور نے کہا کہ طالبان تمام ممالک کے ساتھ دو طرفہ احترام کی بنیاد پر پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں۔تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا افغانوں نے ملک کو تقسیم کرنے اور تباہ کن جنگ میں مبتلا ہونے کی سازشوں کو ناکام بنا دیا،دنیا ہمارے اتحاد ، امن و سلامتی اور پرامن زندگی پر حیران ہے ۔دریں اثنا لویہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا افغانوں نے کسی کے بھی سامنے نہ جھکنے کی تاریخ دہرائی ہے اور عالمی سپرپاور اور اس کی اتحادی نیٹو فورسز کو شکست دی ہے ، انہوں نے کہاکہ یہ ان ہزاروں افغان باشندوں کی قربانیوں کے باعث ممکن ہوا جنہوں نے اپنے ملک کو غیر ملکی قابض قوتوں سے آزاد کرانے کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے ۔ لویہ جرگہ میں صوبہ قندوز سے تعلق رکھنے والے مشیران اور سیاسی رہنماں نے شرکت کی، جنہوں نے نئی آنے والی حکومت کو اپنے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا ،طالبان رہنما نے کہاکہ 15 اگست سے افغانستان میں امن بحال کر دیا گیا ہے تاہم ہمیں اب آگے چیلنجز درپیش ہیں اور افغا نوں کے تمام طبقات کو ملکی امن و استحکام کیلئے اجتماعی طور پر کام کرنا ہوگا اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں کوئی گروپ اکیلا حکومت نہیں کرسکتا ۔ نئی حکومت میں افغانوں کے تمام طبقات کی نمائندگی ہوگی اور تمام طبقات جنگ زدہ اس ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کام کریں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…