جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

آئندہ 5 روز ملک کے ان علاقوں میں بارشیں ۔۔ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیش گوئی کر دی

datetime 27  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کمزور مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ جمعہ (شام/رات) سے ملک کے بالائی/وسطی علاقوں میں مزید مون سون ہوائیں داخل ہوں گی اور بدھ تک جاری رہیں گی۔آج جمعہ کے روزجمعہ کے روز ملک کے

بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید مرطوب رہے گا۔تاہم شام/رات کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا،اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔رپورٹ کےمطابق اتوار کے روزاسلام آباد،پنجاب ،کشمیر، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورشمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔موسمیات کے مطابق بروز سوموار کشمیر،اسلام آباد، خیبر پختونخوا،بالائی/وسطی پنجاب ،شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔اسی طرح سوموار کو کشمیر،اسلام آباد، خیبر پختونخوا، پنجاب ،شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…