اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ مان لی، حکومت اسمبلی میں اس رپورٹ پر بحث کرنا چاہے تو ہمیں اعتراض نہیں، بس بحث کو سنجیدہ رکھا جائے،6ماہ غیر حاضری کی تنخواہیں سیلاب زدگان کو عطیہ کریں گے۔شاہ محمود قریشی کاپارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا ہےکہ رپورٹ پر ری ایکشن ہوا، مایوسی ہوئی جو فطری امر ہے، کچھ لوگوں نے مٹھائی بانٹی، بھنگڑے ڈالے وہ بھی فطری امر ہے، رپورٹ کو ماننا غیر معمولی بات ہے، ایوان کو قانونی مانا، آج سڑکوں کے بجائے ایوان میں ہیں، یہ اسٹیپ فارورڈ ہے، تسلیم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی نے اسے منطقی انجام تک پہنچانے کی کوشش کی، 21جماعتوں نے دھاندلی کی بات کی،پی ٹی آئی لیڈرشپ کا عزم تھا کہ کوئی غیر آئینی راستہ نہیں اپنانا، اب ہم سب کو غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا چاہیے، ہر فورم پر بات کی، مجبوری کی وجہ سےاحتجاج کا قدم اٹھایا