میلبورن(نیوزڈیسک) دمے کے مریض اور فضائی آلودگی سے الرجی رکھنے والے خواتین و حضرات کے لیے آسٹریلوی ماہرین نے ایسے اسمارٹ سینسر (ٹیگ) بنالیے ہیں جو جلد کے ساتھ چپک جاتے ہیں اور ماحول کے خطرے سے آگاہ کرتے ہیں۔میلبورن کی آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اسٹیکر کی طرح جلد پر چپکنے والے ٹیگز تیار کیے ہیں۔ اگر آپ سورج کی الٹراوائلٹ شعاعوں سے متاثر ہوتے ہیں تو یہ اس کی شدت ناپ کر اس کی تفصیل آپ کے اسمارٹ فون کو بھیجتے ہیں تاکہ آپ دھوپ سے سائے میں آجائیں۔ اسی طرح فضا میں زہریلے مرکبات اور آلودگی کی سطح سے بھی خبردار کرتے ہیں۔ بعد ازاں اس ڈیٹا کو کسی کلاؤڈ ڈیٹا بیس پر روانہ کیا جاسکتا ہے اور تجربہ گاہ میں اس کی کامیاب آزمائش کی گئی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ ایجاد کانوں، گیس کے کارخانوں اور دیگر خطرناک مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے جہاں گیس بھر جاتی ہے یا میدانِ جنگ میں مصروف افواج کی مدد کرسکتی ہے جہاں کیمیائی اورحیاتیاتی ہتھیار استعمال ہوسکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ سینسر خاص مٹیریل سے بنائے گئے ہیں اور فوری نتیجہ ظاہر کرتے ہیں۔ یہ الٹراوائلٹ شعاعوں کے ساتھ ساتھ ہائیڈروجن اور نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کو بھی بھانپ لیتے ہیں