اسلام آباد(نیوزڈیسک )کہتے ہیں پوت کے پاﺅں پالنے میں ہی نظر آجاتے ہیں اور یہ محاورہ امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے اس 15ماہ کے بچے پر بالکل صادق آتا ہے، جس نے میدان میں بیٹھے سینکڑوں لوگوں کو اپنے اشاروں پر نچا کر رکھ دیا۔ نوجوان لڑکوں پر مشتمل یہ مجمع کھیل دیکھنے وہاں جمع بیٹھا تھا کہ اچانک 15ماہ کا یہ بچہ اپنی لیڈر شپ خصوصیات کے ساتھ میدان میں اترا اور ان سب کے سامنے کھڑے ہو کر اپنے ہاتھوں کے اشاروں سے انھیں کنٹرول کر نا شروع کر دیا۔ یہ بچہ تالیاں بجاتا یا فضا میں ہاتھ بلند کرتا، تو اس کی دیکھا دیکھی سامنے بیٹھے تماشائی بھی اس کا عمل دہراتے، جسے دیکھ کر یہ مزید پر جوش ہو جاتا ہے۔