جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پاک افغان چمن بارڈر پر سکیورٹی ہائی الرٹ

datetime 16  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پاک افغان سرحد چمن بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں بحال ہیں ، قانونی دستاویزات پر آمد و رفت کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے موجود صورتحال کے پیش نظر چمن بارڈر پر سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے ۔

دوسری جانب واشنگٹن، کابل (این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے کابل ایئرپورٹ کی حدود کو محفوظ بنالیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ کابل میں امریکی سفارت خانہ مکمل خالی کرالیا گیا ہے اور سفارت خانے کا تمام عملہ حامد کرزئی ایئرپورٹ کی حدود میں موجود ہے۔دوسری جانب افغان طالبان کے قبضے کے بعد کابل ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والوں کا رش لگ گیا ہے، ہزاروں کی تعداد میں اہلکار اور عہدیدار بھی ایئر پورٹ پر موجود ہیں۔انٹرنیشنل پروازیں بند ہونے سے خواہش مند افغانوں اور غیرملکیوں کو افغانستان سے نکلنے میں دشواری کا سامنا ہے۔امریکی محکمہ خا رجہ کا کہنا تھا کہ کابل ایئر پورٹ کے احاطے کی سیکیورٹی امریکی فوج نے سنبھال رکھی ہے۔دوسری جانب کابل میں امریکی سفارت خانہ بند کردیا گیا، سفارتی عملے کی واپسی کا آپریشن جاری ہے۔علاوہ ازیں یورپی یونین اسٹاف کے کئی ارکان کابل میں نامعلوم محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے۔گزشتہ روز جرمنی نے بھی کابل میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا۔ جرمن وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سفارت خانے نے کہا کہ کابل سے نکلنے کے خواہش مند امریکی آن لائن رجسٹریشن کرائیں۔ دوسری جانب نیٹو کے مطابق کابل ایئرپورٹ سے تمام کمرشل پروازیں معطل کردی گئیں، کابل ایئرپورٹ سے صرف فوجی طیاروں کو پرواز کی اجازت ہوگی۔علاوہ ازیں یورپی یونین اسٹاف کے کئی ارکان کابل میں نامعلوم محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے۔گزشتہ روز جرمنی نے بھی کابل میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا۔ جرمن وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…