جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

طالبان کو جس طرح کامیابی ملی اس کا گمان تک نہ تھا ملا، عبدالغنی برادراخوند

datetime 16  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ،کابل (این این آئی)افغانستان کی موجودہ صورتحال پر پر ملا برادرنے کہاہے کہ طالبان کی کامیابیوں کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، یہ کامیابیاں اللہ تعالی کی نصرت اور مدد سے حاصل کیں، ہماری اصل ذمہ داریاں اب شروع ہونگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق

دوحہ میں طالبان آفس کے سربراہ ملا برادر کا افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے بعد پیغام سامنے آگیا، ملا برادر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان کی فتوحات پر مبارکباد پیش کرتا ہوں جو اللہ تعالی کی نصرت اور مدد کے بغیر ممکن نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ ہماری اصل ذمہ داریاں ان فتوحات کے بعد اب شروع ہوتی ہیں جس میں افغان عوام کی خدمت اور انکے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری بنتی ہے، افغان عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ حالات کو بہتر کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔دوسری جانب افغانستان کے موجودہ حالات پر سابق گورنر قندھار گل آغا شیر زئی نے کہاہے کہ افغان عوام سے مطالبہ ہے کہ امارات اسلامی طالبان مجاہدین کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، قیام امن کے لیے طالبان مجاہدین کے ساتھ کردار ادا کرینگے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سابق گورنر قندھار گل آغا شیر زئی کا افغانستان کی صورتحال پر پیغام سامنے آ گیا جس میں انہوں نے طالبان کو فتوحات پر مبارکباد پیش کی، گل آغا شیر زئی نے افغانستان میں کابل اور دیگر صوبوں کے عوام سے مطالبہ کیا کہ امارات اسلامی طالبان مجاہدین کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، میں اپنے گھر افغانستان میں ہوں اور افغانستان میں قیام امن کے لیے طالبان مجاہدین کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…