خیبر(این این آئی)پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم بارڈر کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے ڈی سی منصور ارشد نے بتایا کہ طالبان اور پاکستانی حکام کے درمیان طورخم سرحد پر مذاکرات ہوئے جس کے بعد درآمدات و برآمدات سمیت ٹرانزٹ گاڑیاں بارڈر کراس کرگئی ہیں۔یاد رہے کہ طورخم سرحدکو طالبان نے اتوار کو تجارتی سرگرمیوں کیلئے بند کیا تھا۔