منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کی افغانستان میں مخلوط حکومت کی تجویز مان لی جاتی تو آج افغانستان میں صورتحال مختلف ہوتی،فواد چوہدری

datetime 15  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ افغا نستان میں بدلتی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی افغانستان میں مخلوط حکومت کی تجویز مان لی جاتی تو آج افغانستان میں صورتحال مختلف ہوتی، نریندر مودی کی حکومت میں بھارتی عوام یوم سیاہ ہی منا سکتے ہیں، کووڈ کے دوران بھارت میں ہونے والے

جانی و مالی نقصان کی ذمہ داری نریندر مودی پر عائد ہوتی ہے، قیام پاکستان سے لے کر اب تک کا سفر طویل قربانیوں اور جدوجہد پر مبنی ہے، قوم یقین رکھے عمران خان کی زیر قیادت ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔وہ راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) انٹر میڈیا آزادی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ میچ آزادی کی خوشیوں میں اضافے کا باعث بنا، یہ میچز ہماری آزادی کا ثمر ہیں، پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک کا سفر طویل قربانیوں اور جدوجہد پر مبنی ہے، ہم نے کسمپرسی کے حالات میں اپنے سفر کا آغاز کیا تاہم آج ہمارے پاس اچھے گرائونڈز، اچھے کھلاڑی اور بہترین یونیورسٹیاں موجود ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمارے پاس صرف ایک ہیوی انڈسٹری کا ایک کارخانہ تھا، آج پاکستان جیٹ طیارے تیار کرنے والے 9 ممالک میں شامل ہے، آج ہم گاڑیاں خود تیار کر رہے ہیں، ہم دنیا کی پانچویں بڑی قوم ہیں، ہمارا شمار دنیا کی سات ایٹمی طاقتوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں ہمیں آزادی کی نعمت کے باعث ملیں، کچھ لوگوں کو مایوسی پھیلانے کی عادت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ ہمیں فیصلوں میں آزادی حاصل نہیں،

تو وہ ہندوستان اور پاکستان کے مسلمانوں کے حالات کا مشاہدہ کرلیں، فرق خود ہی سامنے آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی آزادی کی قدر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے، ہمیں اپنے وطن پر شہید ہونے والوں کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہئے جن کی قربانیوں کی بدولت آج ہم کرکٹ میچ کھیل رہے ہیں اور امن سے زندگی گزار

رہے ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اپنی خوشیوں میں ان شہیدوں اور ان لوگوں کو یاد رکھنا چاہئے جنہوں نے اپنی زندگی میں مصائب اور دکھ جھیلے، آج ان کی قربانیوں کی بدولت ہم آزادی جیسی نعمت سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ قوم یقین رکھے کہ عمران خان کی زیر قیادت ملک ترقی کی جانب گامزن

ہے، پاکستان کا مستقبل مستحکم، آزاد اور ترقی یافتہ قوم کا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بدلتی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، عمران خان کی افغانستان میں مخلوط حکومت کی تجویز مان لی جاتی تو آج افغانستان میں صورتحال مختلف ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں، ہماری کوشش

ہے کہ کابل میں تمام فریقین ایک آئین اور نظام پر متفق ہو جائیں تاکہ افغانستان میں امن آ سکے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت میں بھارتی عوام یوم سیاہ ہی منا سکتے ہیں، کووڈ کے دوران بھارت میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی ذمہ داری نریندر مودی پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جب دنیا کورونا کو شکست دینے کے قریب تھی، نریندر مودی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ڈیلٹا وائرس پوری دنیا میں پھیلا، ہمیں بھارت کے عوام سے ہمدردی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…