بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ہم آج جو کچھ ہیں صرف اور صرف پاکستان کی بدولت ہیں ، آغا سراج درانی

datetime 15  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ا سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ ہم آج جو کچھ ہیں وہ صرف پاکستان کی بدولت ہیں،ہمارے مادروطن نے ہمیں نہ صرف شناخت دی بلکہ آگے بڑھنے کے مواقع بھی فراہم کیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشنِ آزادی کے موقع پر سندھ اسمبلی بلڈنگ کے احاطے میں پرچم کشائی کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سیکریٹری سندھ اسمبلی جی ایم عمر فاروق ، ڈائریکٹر پریس انفارمیشن محمد سلیم خان ، اسمبلی کے افسران اور دیگر ارکین بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک آزاد وطن کے باسی ہیں، پاکستان ہم سب کا وطن ہے اس لیے آج کے دن ہمیں ہر قسم کی نفرتیں بھلا کر اس کی تعمیر و ترقی کی عہدکرنا چاہئے تاکہ اسے اقوام عالم میں ایک نمایاں مقام دلایا جا سکے۔سندھ اسمبلی کی تاریخی حیثیت اور اس کا تذکرہ کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ سندھ اسمبلی کو بر صغیر کے مسلمانوں کے علیحدہ وطن کے قیام کی قرارداد منظور سب سے پہلے کرنے کا اعزاز حاصل ہے ،جس کی بدولت قیام پاکستان میں بہت زیادہ مدد ملی۔ سندھ اسمبلی نے نا صرف سب سے پہلے پاکستان کے حق میں قرارداد منظور کی بلکہ اس کے بعد اب تک قانون سازی کے لحاظ سے تمام صوبائی اسمبلیوں سے آگے ہے۔اسی اسمبلی میں بابائے قوم نے با حیثیت گورنر جنرل حلف اٹھایا اور وزیر اعظم لیاقت علی خان نے پہلی مر تبہ پاکستان کا جھنڈا اسی اسمبلی میںلہرایا۔اسپیکر سندھ اسمبلی سے مزید کہا کہ گزشتہ 5 سال کے دوران اسے بہترین اسمبلی قرار دیا گیا ہے جبکہ یہ پہلی اسمبلی ہے جس نے اپنی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی اجازت دی ہے جبکہ کوڈ 19 کے دوران اسے آن لائن سیشن منعقد کر وانے والی پہلی صوبائی اسمبلی کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی کی اہمیت اور تاریخی حیثیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نے خارجہ پالیسی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ وفاقی حکومت کو افغانستان کے زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے افغان عوام کے لیے سب سے بہترفیصلے کی حمایت کرنی چاہیے ۔نیب کے کیسز کے

بارے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ اور پارٹی کے دیگر رہنما نیب کورٹس میں ان کا سامنا کر رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ عدالتوں سے انہیںانصاف ملے گا، بعدا زاں اسپیکر سندھ اسمبلی نے جشن آزادی کا کیک کاٹا اور میڈیا کے نمائندوں کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں کیک پیش کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…