نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ہیلی کاپٹر بنانے والا نوجوان ٹرائل کے دوران ہلاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے ضلع ایوت محل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ہیلی کاپٹر بنانے والا
نوجوان ٹرائل کے دوران موت کے منہ میں چلا گیا، نوجوان نے دو سال سے محنت کرکے ہیلی کاپٹر بنایا تھا۔نجی ٹی وی اے آرائی کے مطابق پہلے ہی ٹرائل کے دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کریش ہوگیا اور اس میں بیٹھے نوجوان اسماعیل کی موت ہوگئی۔اسماعیل کے دوستوں نے بتایا کہ وہ 15 اگست کو اپنا ہیلی کاپٹر لانچ کرنے کی تیاری کررہا تھا، وہ چاہتا تھا کہ ہیلی کاپٹر کو سیلاب و دیگر آفات کے دوران امدادی کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکے۔پولیس کے مطابق اسماعیل گزشتہ دو برسوں سے ایک سیٹ والا ہیلی کاپٹر بنا رہا تھا جبکہ اس کا خواب صرف 30 لاکھ روپے میں چھ سیٹوں والا ہیلی کاپٹر بنانا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ہر بار ہیلمٹ پہنتا تھا لیکن ٹرائل کے دوران اس نے ہیلمٹ نہیں پہنا اور حادثے کے وقت اس کے سر میں شدید چوٹ لگی جو اس کی موت کا سبب بنی۔