ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

اسٹیل ملز کی آڈٹ رپورٹ نے اربوں روپے کی بدعنوانی کا پول کھول دیا

datetime 11  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) مالی سال 21-2020 میں پاکستان اسٹیل مل کے 3 ارب 38 کروڑ روپے مالیت کے پرزہ جات، اسپیئرز اور میٹریل چوری ہوئے۔تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پاکستان اسٹیل ملز کی آڈٹ رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں اربوں روپے

کی غفلت اور بدعنوانیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 21-2020 میں 3 ارب 38 کروڑ روپے کا پاکستان اسٹیل کے پرزہ جات، اسپیئرز اور میٹریل چوری ہوا، 600 سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود اربوں روپے کی چوری سنگین غفلت کا ثبوت ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پراویڈنٹ فنڈ کی خرچ کردہ 29 ارب 92 کروڑ 96 لاکھ روپے کی رقم بھی واپس جمع نہیں کرائی جاسکی، پاکستان اسٹیل کی 5 ارب روپے 250 ایکڑ اراضی پر قبضہ کیا جاچکا ہے، اراضی کی مارکیٹ ویلیو 2 کروڑ روپے فی ایکڑ کے حساب سے 5 ارب 56 لاکھ روپے بنتی ہے، پاکستان اسٹیل کے سی ای او فنڈز کے ساتھ اراضی کی حفاظت میں بھی ناکام رہے۔آڈیٹر جنرل نے پاکستان اسٹیل کے سی ای او کی تقرری کو خلاف ضابطہ قرار دیتے ہوئے رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان اسٹیل میں متعلقہ اہلیت اور تجربے کے بغیر سی ای او تعینات کیا گیا، پاکستان اسٹیل کے بورڈ نے سی ای او کی تعیناتی کے لیے درخواستوں کی اہلیت کے معیار کا جائزہ تک نہ لیا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…