اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

5نا 10نا ہی 15 اسلام آباد آمد پر نومنتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر کے قافلے میں کتنی گاڑیاں شامل تھیں؟ جان کر آپکے ہوش اڑ جائیں‎

datetime 10  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،میرپور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)آزاد کشمیرکے نومنتخب وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی وزرات عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد 21گاڑیوں کے قافلے میں اسلام آباد پہنچے۔عبدالقیوم نیازی کے شاہی پروٹوکول کی ویڈیو سوشل میڈ یا پر بھی وائر ل ہو رہی ہے جس میں

گاڑیوں کی طویل قطار کو واضح دیکھا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے 13ویں وزیر اعظم ہیں، عبدالقیوم نیازی اپوزیشن کے مشترکہ امیدوارچودھری لطیف اکبرکوشکست دے کر وزیراعظم منتخب ہوئے ، انہو ں نے 33 اور مد مقابل امیدوار چودھری لطیف اکبر نے 15 ووٹ حاصل کئے تھے۔دوسری جانب سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کو آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹرسلطان محمود ایل اے تھری میرپورسے ممبراسمبلی منتخب ہوئے ، پہلے ان کا نام وزارت عظمیٰ کی ڈور میں سب سے مضبوط سمجھا جارہا تھا مگر چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سردار عبدالقیوم نیازی کو اس منصب کے لئے موزوں ترین قرار دیا اور انہیں وزیراعظم آزاد کشمیر بنادیا۔بیرسٹر سلطان محمود کو منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ مسلسل نو بار رکن آزاد کشمیر اسمبلی منتخب ہوئے، حال ہی میں ہونے والے الیکشن میں وہ ایل اےتھری میرپور سے ممبراسمبلی منتخب ہوئے۔یاد رہے کہ بیرسٹر سلطان محمود نے پانچ سال قبل پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، اس سے قبل وہ پیپلز پارٹی میں بھی رہے، اور وزرات عظمی کے منصب پر بھی فائر رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…