واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی محکمہ انصاف کوسابق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کے خلاف مجرمانہ غفلت کی کارروائی شروع کرنے سے متعلق درخواست موصول ہوگئی ہے۔امریکی اخبارکے مطابق امریکی انسپکٹرجنرل آف انٹیلی جنس کمیونٹی نے امریکی کانگریس کوایک خط ارسال کیاہے جس میں لکھا گیاہے کہ سابق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے اپنے دوروزارت میں ذاتی ای میل اکاونٹس سے 4ایسی ای میلزکی تھیں جن میں خفیہ اطلاعات موجودتھیں۔ ہلیری کلنٹن نے یہ ای میلزاس وقت کیں جب وہ امریکی وزیرخارجہ کے منصب پرفائز تھیں۔