منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

نیپال میں بیٹے کی صحت کے لئے باپ نے 10 سالہ لڑکے کی بلی چڑھا دی

datetime 26  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھٹمنڈو(نیوزڈیسک )نیپال میں عامل کے کہنے پر باپ نے اپنے بیٹے کی صحت یابی کیلئے دوسرے کے بچے کو بلی دے ڈالی۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق نیپال میں بھارتی سرحد سے متصل ضلع ناولپراسی کے جنگل سے 10 سالہ جیون کوہارکی کئی دن پرانی گردن کٹی لاش ملی تھی ، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے دوران 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لئے گئے ایک شخص نےجیون کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس کا بچہ بیمار رہتا تھا ، گاو¿ں کے ایک عامل نے اسے اپنے بیمار بیٹے کو بد روحوں سے نجات دلوانے کے لیے کسی بچے کی قربانی دینا ہوگی۔گرفتارشخص کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پڑوسیوں کی مدد سے جیون کوبسکٹ اورپیسوں کا لالچ دے کر اسے ایک ویران مقام پر لے آیا جہاں اس نے مخصوص مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد بچے کو قتل کرکے اس کی لاش وہیں جنگل میں پھینک دی۔ کیس کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے پانچوں افراد پر قتل کے الزام میں فردِ جرم عائد کی جائے گی۔واضح رہے کہ نیپال کی دو کروڑ اَسی لاکھ کی آبادی کا 80 فیصد سے زیادہ ہندوو¿ں پرمشتمل ہے۔ ان میں سے بہت سے ہندو اکثردیوتاو¿ں کو خوش کرنے کے لیے بکریوں، بھینسوں اور مرغوں کی قربانی دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…