پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

45 سال کی لڑکی کو فرسٹ ایئر میں بھی نہیں دیکھا ہوگا ۔۔ اتنے سال ہوگئے، کبھی کسی لڑکی کو بس کی چھتوں پر بیٹھے نہیں دیکھا، کیا واقعی کوئی لڑکی ایسا کرسکتی ہے؟

datetime 9  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )گزشتہ ہفتے سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ ماہرہ خان ڈرامے میں ایک عام لوکل بس کی چھت پر چڑھ کر بیٹھی ہوئی سفر کر رہی ہیں۔ اس تصویر پر تو جیسے ہنگامہ ہی مچا دیا گیا۔

کچھ لوگوں نے اس کو مثبت اقدام قرار دیا کہ چلو اچھا ہے کہ اب عورتوں کو بس میں دھکے کھانے نہیں پڑیں گے بلکہ چھت کے اوپر چڑھ کر بیٹھ کر آسانی سے سفر کر سکیں گی۔ہماری ویب کے مطابق کسی نے کہا کہ کبھی 45 سال کی عمر کی خاتون کو فرسٹ ایئر میں نہیں دیکھا ہوگا، جیسے ماہرہ کو چھت پر دیکھا ایسے بیٹھے ہوئے۔ کسی نے کہا ان کو اس عمر میں بھی یہ سب کام کرنا زیب نہیں دیتا۔ ایک صارف نے تو انتہا ہی کردی یہ کہہ کر یہ آج پتہ چل گیا کہ ماہرہ خان پیسے کمانے کی خاطر بس پر بھی چڑھ گئی۔اب ذرا حقیقت کی طرف نظر دوڑائیں تو کیا یہ سب کچھ سچ میں ہو سکتا ہے؟ ہمارے بس ڈرائیوروں کو بسیں بھگانے کی اتنی جلدی ہوتی ہے کہ وہ چلتی بس سے لوگوں کو اتار دیتے اور چڑھاتے ہیں اور اندھا دھن گاڑی چلاتے ہیں، ایک مرد کو بس پر چڑھنے میں وقت لگتا ہے اور دیکھ بھال کر چڑھنا پڑتا ہے، ایسے میں ایک عورت کیسے بس کی چھت پر چڑھ سکتی ہے؟ کیا ہماری ڈرامہ انڈسٹری کو کچھ ٹرینڈی بنانے کے لئے وہ چیزیں دکھانے کی ضرورت پڑتی ہے جو حقیقت کا ضامن کہیں سے نہیں بن سکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذاکرات کی اندرونی کہانی


پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…