منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

واپڈا کی کرپشن عروج پر، منتھلیاں وصول کرکے بجلی چوری کروا نے کا انکشاف، ملکی خزانے کوکروڑوں کا ٹیکہ

datetime 9  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خالق نگر(این این آئی)لیسکو سب ڈویژن کاہنہ میں کرپشن عروج پر ہر کام کے ریٹ مقرر سیاسی اثر رسوخ رکھنے والے ملازمین کئی سالوں سے سب ڈویژن پر راج کر رہے ہیں ،تفصیلات کے مطابق لیسکو سب ڈویژن کاہنہ کی کرپشن کے سامنے لیسکو حکام بھی بے بس سیاسی اثر ورسوخ رکھنے والے ملازمین شہریوں کی خون پسینے کی کمائی ڈکارنے لگے

چیف ،لیسکو کوئی بھی کارروائی کرنے سے گریزاں، آئے دن ہنگامے ،جھگڑے اور احتجاج سب ڈویژن میں معمول بن چکے ہیں،شہری روزانہ اووربلنگ ،نئے کنکشن و دیگر کی شکایات لے کر دفتر کے چکر لگاتے نظر آتے ہیں رشوت نہ دینے کی صورت میں ناکام واپس لوٹ جاتے ہیں اور رشوت دینے والے کا کام منٹوں میں کر دیا جاتاہے،کاہنہ میڈیا کلب(رجسٹرڈ) کے ایک سروے میں انکشاف ہواہے کہ واپڈا والوں کی طرف سے بجلی چوری عروج پر پہنچ چکی ہیں ملازمین ناجائز بل بنا کر صارفین سے رشوت وصول کرتے ہیں اور اپنے من پسند افراد کو بجلی چوری کرواتے ہیں جس سے ملکی خزانے کو سالانہ کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگایا جاتا ہے۔کاہنہ وگردونواح میں واپڈا ملازمین منتھلیاں وصول کرکے بااثرافرادکو بجلی چوری کروا رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین نے مختلف جگہوں پر اپنے کارندے رکھے ہوئے ہیں جو واپڈا ملازمین اور لوگوں کے درمیان سیٹنگ کروا کر پیسے اکھٹے کرتے ہیں۔اور ملکی خزانے کو سالانہ کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگاتے ہیں۔کاہنہ کی صحافتی،اصلاحی،فلاحی ،سیاسی وسماجی تنظیموں نے چیف لیسکو اور وزیر پانی وبجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری ایکشن لے کر ذمہ داران کا جلد تعین کر کے محکمے کو نقصان سے بچایا جائے اور لوگوں کی عرصہ درازسے ایک ہی جگہ رہنے والے کرپٹ ملازمین سے جان چھڑوائی جائے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…