ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وفاقی حکومت کا 6 پاور پلانٹس کی بندش کا فیصلہ

datetime 9  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کو بتایاگیا ہے کہ بجلی کا کوئی شارٹ فال نہیں ،بجلی جن علاقوں میں زیادہ چوری ہورہی وہاں لوڈشیڈنگ ہے،ٹرانسمیشن ایشوز کی وجہ سے بھی بعض علاقوں میں مسائل درپیش ہیں، اگلے ایک سال میں تین ہزار میگاواٹ ٹرانسمیشن کیپسٹی کو بڑھائیں گے جبکہ ایوان میں ملک کے 29 بڑے شہروں میں 62 فیصد پینے کے پانی کے ذرائع غیر محفوظ ہونے کا انکشاف ہوا ہے،

۔ پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا وقفہ سوالات کے دور ان ملک کے کتنی ماڈل کورٹس کام کر رہی ہیں؟ وزارت قانون بے خبر نکلی ، وزارت قانون نے بتایاکہ گزشتہ سال سات بار رجسٹرار سپریم کورٹ اور فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کو مراسلے روانہ کیئے گئے،رواں برس پانچ بار معلومات حاصل کرنے کیلئے مراسلے بھیجے گئے۔وزارت قانون کے مطابق ضروری معلومات فراہم کرنے کے لیے درخواست کی گئی،جیسے ہی ماڈل کورٹس کے بارے میں معلومات موصول ہوئی تو قومی اسمبلی کو آگاہ کردیا جائے گا۔کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے بارے میں وزارت توانائی نے تحریری جواب میں بتایاکہ اس وقت 78 فیصلہ کراچی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہے، کراچی کی صنعتیں سو فیصد لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہے، کراچی میں لائن لاسز کو مدنظر رکھتے ہوئے لوڈ شیڈنگ والے علاقوں کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔وزارت توانائی نے کہاکہ کراچی میں اس وقت گڈاپ ملیر اورنگی بلدیہ لیاری نیو کراچی اور سرجانی میں 6 سے ساڑھے 7 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے ۔وفاقی وزیر شبلی فراز نے بتایاکہ پاکستان میں وینٹلی لیٹر اس سرکاری اور نجی طور پر بنائے جا رہے ہیں ،اس وقت سرکاری سطح پر اٹامک انرجی کمیشن کا وینٹلی لیٹر ویلیڈیٹ ہوگیا ہے،یہ وینٹی لیٹر عالمی معیار کا ہے۔ ملیکہ بخاری نے کہاکہ اس وقت تک ماڈل کورٹس کی

تفصیلات کیلئے 13 خطوط لکھے ہیں۔ سید نوید قمر نے کہاکہ یہ رویہ ریاستی رٹ چیلنج کرنے کے مترادف ہے،پاکستان کے تمام ادارے پارلیمنٹ کے ماتحت ہیں۔اسد قیصر نے کہاکہ میں اس سلسلے میں اٹارنی جنرل سے بات کروں گا۔ بابر اعوان نے کہاکہ اسپیکر صاحب اٹارنی جنرل کو اس ہاؤس کے تحفظات کے بارے میں آگاہ کریں،میں

اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ تمام ادارے پارلیمنٹ کے ماتحت ہیں،۔وزارت قانون کی ویب سائٹ پر 1821سے لیکر 2021تک تمام قوانین اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔ پارلیمانی سیکرٹری قانون نے کہاکہ اب تک 964 قوانین کو 23اقسام میں تقسیم کرکے ویب پر ڈال دیا گیا ہے ،پنتالیس قوانین ایسے ہیں جو وزارتوں سے متعلق ہیں ان کو بھی اپ

لوڈ کیا گیا ہے ،اردو میں بھی آئین قومی اسمبلی کی ویب پر موجود ہے ۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے بتایاکہ بجلی کا کوئی شارٹ فال نہیں ،بجلی جن علاقوں میں زیادہ چوری ہورہی وہاں لوڈشیڈنگ ہے ،ٹرانسمیشن ایشوز کی وجہ سے بھی بعض علاقوں میں مسائل درپیش ہیں۔حماد اظہر نے کہاکہ گزشتہ دو سے تین سال میں 4 ہزار میگاواٹ

ٹرانسمیشن کیپسٹی کو بڑھا یاگیا، اگلے ایک سال میں تین ہزار میگاواٹ ٹرانسمیشن کیپسٹی کو بڑھائیں گے اجلا س کے دور ان ملک کے 29 بڑے شہروں میں 62 فیصد پینے کے پانی کے ذرائع غیر محفوظ ہونے کا انکشاف ہوا ۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہاکہ 28 دیگر شہروں کے پانی میں 39 فیصد جراثیمی آلودگی موجود ہے، 28

شہروں کے پانی میں 8 فیصد آرسینک،4 فیصد نائٹریٹ اور چار فیصد فلورائیڈ موجود ہے،دادو کے پانی کے 112 پانی کے ذرائع میں 89 فیصد جراثیمی آلودگی پائی گئی،بہاولپور میں پینے کے پانی میں 28 فیصد آرسینک 36 فیصد آئرن اور 20 فیصد فلورائیڈ اور بیکٹیریا پائے گئے۔ شبلی فراز نے کہاکہ دادو اور بھاولپور میں جو پانی ہے

وہ بہت خطرناک ہے، آلودہ پانی کے استعمال سے کینسر کے خطرات بڑھ جاتے ہیں،پختونخوا اور پنجاب نے پینے کے پانی کے معاملے پر بہت کام کیا ہیپینے کے پانی کے معاملے پر تمام صوبوں کو سیاست سے بالاتر ہو کر قوانین پاس کرنے چاہئیں۔ وزارت توانائی نے بتایاکہ وفاقی حکومت نے 6پاور پلانٹس کی بندش کا فیصلہ کرلیا ،بند کئے

جانے والے چھ پاور پلانٹس سے 1796میگا واٹ بجلی کی کمی ہوگی ۔وزارت توانائی نے کہاکہ لاکھڑا اور کوٹری پاور پلانٹس نیپرا کی طرف سے لائنسنس منسوخ کرنے پر غیر فعال ہیں ،موجودہ حکومت کے دور میں تین ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے بتایاکہ گیس کی بہت زیادہ سکیمیں

اناؤنس کی گئی شاید وہ ووٹ کی خاطر تھا مگر گیس نہ دی گئی۔ پیپلزپارٹی کے آغا رفیع اللہ نے کہاکہ جہاں سے حکومتی اراکین اسمبلی منتخب ہوئے صرف وہاں پراجیکٹس شروع ہو رہے ہیں۔حماد اظہر نے کہاکہ سپریم کورٹ فیصلے کے بعد دونوں گیس کمپنیاں نمبروائز گیس کنکشن دے رہی ہیں،ماضی میں جسکا جہاں سیاسی زور چلا وہاں

گیس لے گئے،دو شہروں میں گیس ہے درمیان میں نہیں، ہم نے گیس ٹرانسمیشن کو ترتیب کیساتھ کرنا ہے۔ اقبال محمد علی نے کہاکہ کراچی میں گیس لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ حماد اظہر نے کہاکہ ہر سال 8 سے 10 فیصد گیس ذخائر کم ہو رہے ہیں،گیس کا گیپ آیا ہے جسکو ایل این جی سے پر کرتے ہیں،ہم گیس کے نئے ایکسپلوریشن

فرنٹیئر ایریاز میں جا کر اب کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ میں کراچی میں گیس کی اگر کہیں لوڈ شیڈنگ ہے تو اسے دیکھو گا۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے بتایاکہ پنجاب میں ہائی ویزاور موٹرویز کے 18 منصوبوں پر کام ہورہا ہے،پی ایس ڈی پی 2021-22 میں شامل تمام منصوبے وقت پر مکمل ہوں گے،1753 کلومیٹر کے منصوبے پہلے

تین سال میں مکمل ہوئے،گزشتہ حکومت کے 645 کلومیٹر کے منصوبے مکمل ہوئے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دیر کیلئے موٹروے بنا رہے ہیں جڈ کا پی سی ون مکمل ہوچکا ہے،دیر کو سی پیک کے مغربی روٹ میں شامل کرلیا گیا ہے،2014 سے 2018 تک سڑکوں کی دیکھ بھال نہیں کی گئی،ہم نے 11 ہزار کلومیٹر سڑکوں کی دیکھ بھال کی۔

مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی ایوان میں بات نہیں کرنے دیتے،ہمارے ساتھ زیادتی نہ کیا کریں، ہر رکن کی عزت نفس ہے،دو سال سے میرا سوال وزارت توانائی میں زیر التوا ہے،سپیکر کی رولنگ کے باوجود سوال ایوان میں پیش نہیں ہوتا،سپیکر کی رولنگ کی خلاف ورزی پر سٹاف سے جواب طلب کریں،16 ارب

روپیہ سکیم پر لگ چکا، 3 ارب روپیہ جاری نہیں کیا جارہا،ہم اپوزیشن سے ہیں اس لیے ہمارے منصوبوں کیلئے فنڈز نہیں دیے جارہے ہیں ۔اجلاس کے دور ان سپیکر نے کوویڈ کے دوران متاثرہ تاجروں کو ریلیف دینے کا معاملہ قائمہ کمیٹی کو بھجوادیا اجلاس کے دور ان کہاگیاکہ کوویڈ کے حوالے سے پاکستان کی حکمت عملی کو سراہا

گیا،حکومتی پالیسی کی وجہ سے کاروبار بخوبی چلتا رہا،کورونا حکمت عملی کی وجہ سے اچھے نتائج آئے اور کاروبارطکے بھرپور مواقع ملے،گیس کی مد میں چالیس ارب جبکہ بجلی میں پچاس ارب روپے کی رعایت دی گئی،سٹیٹ بنک نے پالیسی ریٹ کم کرکے سات فیصد کردیا جس سے کاروباری افراد کو فائدہ ہوا،روزگار اسکیم میں

دو سو اٹھاسی ارب روپے دئیے گئے،نئی انویسٹمنٹ میں چار سو چھتیس ارب کا فائدہ ہوا،دوھزار تہتر ارب روپے کا سٹیٹ بنک کی پالیسی کی وجہ سے فائدہ ہوا،زرعی اور صنعتی شعبوں میں گروتھ بڑھی،سروس سیکٹر میں بھی شرح نمو بڑھی،اس سال ایک سو نوے ارب روپے کی اضافی برآمدات ہوئیں۔اجلاس کو بتایاگیاکہ ٹورازم اور ٹیکسٹائل میں بھی گروتھ بڑھی ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…