کراچی(این این آئی)کراچی کی احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت دیگر کیخلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات بنانے سے متعلق ریفرنس الیکشن کمیشن کے گواہ کے بیان پر وکلا صفائی کے اعتراض سے متعلق درخواست مسترد کردی۔ پیرکوکراچی کی
احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت دیگر کیخلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت وکلا صفائی کے اعتراض سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے سماعت 31 اگست تک ملتوی کردی۔ وکلا صفائی نے اعتراض کیا تھا کہ نیب کی جانب سے پیش کیا جانے والا گواہ الیکشن کمیشن کا مجاز نہیں ہے۔ گواہ نے جو دستاویزات پیش کئے ہیں وہ ان کی اتھارٹی نہیں ہیں۔ گواہ کا جمع کروائے گئے دستاویزات سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے۔ گواہ یہ دستاویزات عدالت میں پیش نہیں کرسکتے۔ یا تو اس شخص کو گواہ بنایا جائے جو ان دستاویزات کا مجاز ہو۔ گواہ کی جانب سے 2008 سے لے کر 2018 تک کا ریکارڈ جمع کروایا گیا تھا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا وزیر اعلی بننے کے سوال پر کہاکہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔ اس حوالے سے اس پر تبصرہ نہیں کیا جاسکتا۔ پارٹی کے تمام لوگ اجلاس میں بیٹھتے ہیں۔ چیئرمین سربراہی کرتے ہیں اور وہیں فیصلے ہوتے ہیں۔ میڈیا خود بتا دے کہ کوئی خوشخبری ہے کیا۔