جہانیاں(آن لائن)خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یوم شہادت یکم محرم الحرام کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایاجائے گا۔ ملک بھر میں مذہبی تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔حضرت سیدنا عمر فاروق ؓ مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے، آپ کا نام عمر بن خطاب، لقب ‘فاروق’ اور کنیت ‘ابو حفصہ’ تھی۔پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی جانب سے نبوت کے اعلان کے چھٹے سال حضرت عمرؓ نے 35 برس کی عمر میں اسلام قبول کیا جس کے بعد حضرت محمدﷺ کے شانہ بشانہ رہے۔حضرت عمرؓ کا زمانہ خلافت اسلامی فتوحات کا دور تھا جس میں اسلامی سلطنت کی حدود 22 لاکھ مربع میل تک پھیلی ہوئی تھیں۔ یکم محرم الحرام 24 ہجری کو آپؓ نے جام شہادت نوش فرمایا۔آپؓ روضہ رسولؐ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو مبارک میں مدفن ہیں۔