بہاولنگر(این این آئی) مہنگائی کا ایک اور جھٹکا آنیوالا ہے اکتوبر کے مہینہ میں گیس مہنگی ہونے کے علاوہ زرعی اجناس کیلئے DAP اور یوریا کھاد کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ اضافہ کردیا گیا ہے بلیک میں DAP کی بوری 7 ہزار روپے تک مختلف علاقوں میں فروخت ہورہی ہے جس سے کاشتکار پریشان ہیں کسانوں کا کہنا ہے کہ جب ہمیں اشیائ مہنگی ملیں گی تو یقینی بات ہے کہ گندم سمیت تمام اشیائ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا اسی طرح پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے سفری اخراجات بھی بڑھے ہیں جس سے مہنگائی آئیگی۔