ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

دبئی پی سی آر پابندی، سول ایوی ایشن کا پاکستانیوں کی مشکلات دور کرنے کے لیے بڑا اقدام

datetime 8  اگست‬‮  2021 |

اسلامم آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈپٹی ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ نے دبئی کی جانب سے پاکستانی مسافروں پر عائد کی جانے والی پابندی کے خاتمے کے حوالے سے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ کو خط لکھا دیا۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق دبئی جانے والے

مسافروں پر عائد ہونے والی پی سی آر ٹیسٹ کی شرط کے بعد ہزاروں پاکستانی ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر پھنس گئے، جس کی وجہ سے ایئرپورٹس پر بہت زیادہ رش ہوا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹس پر ہونے والے مسافروں کے رش کا نوٹس لیتے ہوئے ایئرلائنز کو ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت دینے کا اعلان کیا۔ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن (سی اےاے) نے ایئرلائنز کو ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے پیش کش کی کہ ’ایئرلائنز ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کیلئے اپنا کاؤنٹر ڈومیسٹک ڈیپارچر لاؤنجز میں قائم کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایئرلائنز نے اچانک پالیسی تبدیل کی، جس کا قانونی جائزہ لے رہے ہیں، اچانک اقدامات سےمسافروں کو مشکلات پیش آئیں ہیں۔بعد ازاں ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ نے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر مشرق وسطیٰ کو خط لکھا، جس میں یواےای کی جانب سے دبئی جانے والے مسافروں پر عائد پی سی آر کی شرط کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔سی اے اے نے اپنے خط میں لکھا کہ دبئی نے مسافروں کیلئے6گھنٹےمیں ریپڈپی سی آرکی شرط عائد کی، پاکستان میں اس وقت ریپڈپی سی آرٹیسٹ کی سہولت موجود نہیں ہے البتہ ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹنگ کی جاسکتی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ’مسافر 48گھنٹےمیں پی سی آرٹیسٹ کراسکتے ہیں البتہ ریپڈ پی سی آر نہیں کراسکتے کیونکہ اس وقت دبئی جانےوالے مسافروں کے لیے ایئرپورٹس پر ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹنگ کی سہولت موجود ہے۔سول ایوی ایشن نے خط میں وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ یو اے ای حکومت سے معاملے پر فوری بات چیت کرے اور پابندی پر نظر ثانی کے ساتھ ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹنگ پر رضا مند کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…