پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

باراتی کی فائرنگ سے چچا زخمی، دلہن نے شادی سے ہی انکارکر دیا

datetime 8  اگست‬‮  2021 |

میرٹھ (این این آئی)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ سے تعلق رکھنے والی دلہن نے نکاح سے قبل ہی شادی سے ہی انکار کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق

شہزاد نامی دلہے کی جانب سے بارات میں آئے مہمانوں نے شادی کی خوشی میں فائرنگ کی جس سے دلہن کے چچا مبینہ طور پر زخمی ہوگئے، یہ صورتحال دیکھتے ہوئے 22 سالہ ارم نے شہزاد سے شادی سے ہی انکار کر دیا۔دلہن نے کہا کہ میں ایک ایسے شخص سے کیسے شادی کرلوں جو پورے خاندان کے سامنے اس طرح کا برتاؤ کر رہا ہے، جب میں ان کے گھر اکیلی ہوں گی تو نجانے یہ میرے ساتھ کیسا برتاؤ کریں گے۔لڑکی کی جانب سے شادی سے انکار پر لڑکی والے کے گھر والے بھی تشدد پر اتر آئے اور دلہا کی گاڑی توڑ دی اور باراتیوں کو یرغمال بنا لیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔دوسری جانب دلہن کے چچا کی جانب سے دلہا کے رشتے داروں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…