ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

امریکہ نے چین کے خلاف کارروائی کیلئے بھارت کو جدید اسلحہ دے دیا

datetime 8  اگست‬‮  2021 |

نئی دہلی(این این آئی )چینی سرحد پر ایک بار پھر بھارت کی جانب سے جارحیت کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں، ا مریکا بھی بھارت کی مدد کو آگیا۔میڈیرپورٹس کے مطابق بھارتی فوجی حکام نے بتایاکہ چینی سرحد پرتعینات بھارتی فوجیوں کو جدید امریکی اسلحہ فراہم کردیا گیا ہے،

جدید سگ سوئر سات سو سولہ رائفلز سے مسلح بھارتی فوجی بلند مقامات پرتعینات کردئیے گئے، گوگرا ہائیٹس میں چین سے جھڑپ کے بعدبھارتی فوجیوں کو جدیداسلحہ دیا گیا۔بھارتی فوجی حکام کا کہنا تھاکہ لداخ اورگلوان وادی میں جھڑپ کے بعد ڈیڑھ لاکھ جدید رائفلزکاآرڈردیا گیا تھا، کھیپ ملنے کے بعد بلند حربی محاذ پر فوجیوں کو جدید رائفلزفراہم کی گئی ہیں۔بھارتی فوجی حکام کے مطابق سگ سوئررائفل کی رینج پانچ سو میٹرہے وربلند حربی مقام پرموثرہے جبکہ امریکی رائفل سگ سوئرسات سو سولہ استعمال میں نہایت آسان ہے۔واضح رہے کہ مشرقی لداخ کے علاقے گوگرا ہائٹس میں ایک بار پھر بھارت اور چینی فوجی آمنے سامنے آگئے ہیں، یہ مڈبھیڑ لائن آف ایکچول کنٹرول سے متعلق فریقین کے درمیان کورکمانڈر مذاکرات کے تقریبا ایک ہفتے بعد ہوئی۔یاد رہے گذشتہ سال اکتوبر میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول لائن پر چین نے بھارت کے ایک ہزار مربع کلو میٹر کے رقبے پر کنٹرول حاصل کرلیا تھا، ان میں وادی گلوان میں بیس مربع کلومیٹر اور پینگونگ تسو جھیل کا پینسٹھ مربع کلو میٹر اور چوشل میں بیس مربع کلو میٹر کا علاقہ شامل تھا، یہ صورت حال بھارتی فوج کے ہاتھوں چینی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد پیدا ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…