ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

بیوی پر تشدد ہورہا ہے، حکام اسے قید سے چھڑائیں،شوہر کی اعلیٰ حکام سے فریاد

datetime 8  اگست‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)کراچی میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے گھر والوں نے لڑکی کو گھر بلاکر کر تشدد کا نشانہ بنا کر قید کر دیا۔لڑکی کے شوہر کے مطابق تھانے کے

چکر لگانے پر بھی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی، بیوی پر تشدد ہو رہا ہے، اعلی حکام میری بیوی کو اس کے اہلِ خانہ کی قید سے چھڑائیں۔لڑکی کے شوہر عادل نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے رواں سال اپریل میں پسند کی شادی کی تھی۔اس نے بتایا کہ لڑکی کے گھر والوں نے کہا کہ لڑکی کو گھر بھیج دو ہم باقاعدہ رخصتی کریں گے، گھر لے جا کر لڑکی کو اس کے والدین نے تشدد کا نشانہ بنایا۔لڑکے نے بتایا کہ میری بیوی میرے پاس واپس آنا چاہتی ہے، بیوی کو تشدد کر کے گھر میں باندھ کر رکھا گیا ہے۔عادل نے کہاکہ میں گلبرگ اور گلشن تھانے گیا لیکن وہاں میری کوئی شنوائی نہیں ہوئی، میرے سسر نے گلبرگ تھانے میں سب کے سامنے میرا نکاح نامہ پھاڑ دیا۔لڑکی کی اپنے شوہر کو بھیجی گئی آڈیوبھی منظرعام پر آئی ہے جس میں لڑکی بتا رہی ہے کہ اسے گھر میں باندھ کر رکھا گیا ہے اور تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔لڑکی کے شوہر نے کہاکہ اعلی حکام میری مدد کریں اور میری بیوی کو اس کے اہلِ خانہ کی قید سے چھڑائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…