ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

ثناءاللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

datetime 8  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری اور سابق گورنر عبدالقادر بلوچ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنماؤں نےکوئٹہ میں ایک تقریب کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔بلاول نے دونوں رہنماؤں کو پیپلز پارٹی میں

شمولیت پر خوش آمدیدکہتے ہوئے دعوٰی کیا کہ پارٹی بلوچستان سمیت پورے ملک میں حکومت بنائےگی، ہم حکومت میں آکر صوبےکے مسائل کا حل بھی نکالیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی اتوار کو کوئٹہ میں پاور شور کرے گی سا بق وزیر اعلیٰ بلو چستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری،لیفٹیننٹ جنر ل (ر) عبد القادر بلو چ سمیت مختلف سیا سی جما عتوں سے شخصیات پیپلز پارٹی میں شمو لیت اختیار کرے گی بلا ول بھٹوزرداری جلسے سے خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے اتوار کو کوئٹہ میں پاور شو کر نے کا اعلان کیا ہے کوئٹہ کے علا قے سر یاب میں آصف آباد کے علا قے میں پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر و صوبائی وزیر حا جی علی مد د جتک کی رہا ئشگا ہ پر ایک شمو لیتی جلسہ عام ہو گا جس میں چیف آف جھا لاوان و سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب ثناء اللہ خان زہری،سا بق وفا قی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القادر بلو چ، سابق رکن بلوچستان اسمبلی کرنل (ر)یونس چنگیزی،سابق رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد خان شاہوانی، سابق رکن بلوچستان اسمبلی میڈم کشور احمد جتک، سابق ضلعی ناظم نصیرآباد سردار چنگیز ساسولی،بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق مرکزی رہنماء سردار عمران بنگلزئی،سابق چیئرمین خضدار میر عبدالرحمان زہری،مسلم لیگ (ن) کے سا بق رہنماء نواب شیرباز نوشیروانی،مسلم لیگ (ن) کے سا بق رہنماء میر عرفان کرد، سابق صوبائی وزیر آغا عرفان کریم احمد زئی، مسلم لیگ (ن) کے سا بق رہنماء میر غازی خان پندرانی، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سا بق مر کزی رہنماء سید عباس شاہ سمیت سیا سی قبائلی شخصیات پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی،بیشتر رہنماؤں کے پارٹی کو خیرباد کہنے سے ن لیگ کا تقریباً بلوچستان سے صفایا ہو گیا ہے، شمو لیتی جلسے سے پیپلزپارٹی کے چیئر مین رکن قومی اسمبلی بلا ول بھٹو زر داری خطاب کریں گے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت بھی انکے ہمراہ کوئٹہ میں موجود ہو گی۔ سیا سی مبصرین کی جانب سے ایسے پیپلز پارٹی کا بلوچستان میں پاور شور قرار دیا جا رہا ہے پیپلز پارٹی کے آج جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ہیں سیکو رٹی کے انتہائی سخت انتظامات بھی کئے گئے ہیں جبکہ سر یاب روڈ اور کوئٹہ شہر کے اطراف میں پیپلز پارٹی کے دو ہزار سے زائدجھنڈے لگائے گئے ہیں جلسے کے لئے 60فٹ سے زائد لمبا اور 20فٹ سے زائد چوڑا اسٹیج بنایا گیا ہے جس پر پیپلزپارٹی کے 60سے زائد قائد ین بیٹھیں گے جلسے میں شرکت کر نے والوں کو پیپلزپارٹی کی سابق صوبائی صدر حاجی علی مددجتک کی جانب سے ظہرانہ بھی دیا جائے گاجلسے کی تمام تر تیا ریاں مکمل کر لیں گئیں ہیں جلسہ آج دو پہر ایک بجے شروع ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…