ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

   عامر میر اورعمران شفقت کی رہائی کے لئےکس  معروف شخصیت نےضمانت  دی ؟ حیران کن انکشاف

datetime 8  اگست‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف کالم نگار اور صحافی محمد بلال غوری نے یوٹیوب چینل پر انکشاف کیا ہے کہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے صحافیوں عامر میر اور سید عمران شفقت کو تجزیہ کار سہیل وڑائچ کی شخصی ضمانت پر رہا کیا لیکن ان دونوں صحافیوں کو جرائم پیشہ افراد کی طرح

گرفتار کیوں کیا گیا ؟اگر انہیں اب شخصی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے تو پہلے ہی پراپر طریقہ کار اختیار کیوں نہیں کیا گیا ؟ابھی تک ان پر الزامات کے حوالے سے ہی کچھ پتا نہیں ہے اور نہ ہی چارج شیٹ کے حوالے سے کچھ پتا ہے۔محمد بلال غوری کا کہنا تھا کہ بات یہیں پر ختم نہیں ہونی چاہئے بلکہ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہئیں کہ آخر اٹھانے والے ’نامعلوم افراد‘ کیوں ہیں ؟وہ دہشت پھیلا کر کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ایف آئی اے ،سی ٹی ڈی اور نیب کو کون استعمال کر رہا ہے؟یا تو ایف آئی اے کےلوگ ذمہ داری قبول کریں اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہو، ان کےخلاف کارروائی ہو اوران کاٹرائل ہو اور وہ سزا بگھتنےکےلئے تیار ہو جائیں یا پھر وہ بتائیں کہ انہیں کون استعمال کر رہا ہے ؟۔یاد رہے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے معروف صحافیوں عامر میر اور سید عمران شفقت کو گزشتہ روز گرفتاری کے بعد رہا کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آل مجاہد کالونی


یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…