کرونا وائرس سے دل کے دورے اور فالج کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے،نئی تحقیق

8  اگست‬‮  2021

اسٹاک ہوم (این این آئی)کرونا وائرس کے جسم پر سنگین دیرپا اثرات کے بارے میں کئی تحقیق کی جاچکی ہیں اور اب حال ہی میں ایک اور تحقیق نے ماہرین کو تشویش میں مبتلا کردیا۔بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق حال ہی میں سوئیڈن میں ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا کہ کووڈ 19 کو

شکست دینے کے بعد اولین 2 ہفتوں کے دوران ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔امیا یونیورسٹی کی اس تحقیق میں یکم فروری سے 14 ستمبر 2020 کے دوران 86 ہزار سے زیادہ کووڈ 19 کے مریضوں میں ہارٹ اٹیک اور فالج کی شرح کا موازنہ 3 لاکھ 48 ہزار سے زیادہ کنٹرول گروپ کے افراد سے کیا گیا۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کووڈ 19 کے بعد اولین 2 ہفتوں میں ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ 3 گنا تک بڑھ جاتا ہے۔پہلے سے مختلف عوارض، عمر، جنس اور سماجی و معاشی عناصر سمیت ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھ جانے والے تمام عناصر کو مدنظر رکھنے پر بھی یہ خطرہ برقرار رہا۔ماہرین نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ دل کی شریانوں سے جڑی پیچیدگیاں کووڈ 19 کی اہم طبی پیچیدگیوں سے منسلک ہے۔انہوں نے کہا کہ نتائج سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ کووڈ 19 سے بچا کے لیے ویکسی نیشن کتنی ضروری ہے، بالخصوص معمر افراد کے لیے، جن میں دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ بڑھ چکا ہوتا ہے۔تحقیق کا مقصد ویکسینز کے بعد کی پیچیدگیوں کے خطرے کا تعین کرنا تھا اور معلوم ہوا کہ کووڈ 19 فالج اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھانے والا اہم عنصر ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…