اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)پی آئی اے نےمتحدہ عرب امارات کیلئے بکنگ بند کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط عائد کیے جانے کے بعد 12 اگست تک متحدہ عرب امارات کے لیے بکنگ بند کر دی ہے۔پاکستان ائیر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ
امارات کی جانب سے روانگی سے چار گھنٹے پہلے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط عائد کی گئی ہے اور فوری طور پر یہ سہولت پاکستان میں دستیاب نہیں ہے۔ اس وجہ سے بکنگ بند کی گئی ہے۔‘ترجمان کا کہنا تھا کہ ’شارجہ اور العین کے لیے مخصوص ٹریول ایڈوائزی کے تحت بکنگ جاری رہے گی اور 11 اگست سے ابو ظہبی کی بکنگ بھی کھول دی جائے گی جبکہ دبئی کی کیلئے پروازوں کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا ۔دوسری جانب قومی ایئرلائن(پی آئی اے)نے جشن آزادی کے موقع پر کینیڈا سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 25فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا۔کینیڈا سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے خوش خبری ہے کہ اب انہیں کرایوں میں پچیس فیصد رعایت دی جائے گی، قومی ایئرلائن نے ماہ آزادی کی مناسبت سے یہ اہم اعلان کیا اور اس خصوصی آفر کی مدت بھی بتا دی۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق ٹورنٹو سے آنے والے مسافروں کو یہ سہولت 15اگست تک میسر رہے گی۔وہ شہری جو کینیڈیا سے پاکستان آنے کی خواہش رکھتے ہیں وہ 15 اگست تک اس خصوصی آفر سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں، قومی ایئرلائن انہیں 25 فیصد تک کرائے میں رعایت دے گی۔خیال رہے کہ پی آئی اے نے جشن آزادی کی مناسبت سے کرایوں میں25فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔



















































