اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

عدالت نے وزیراعلیٰ جام کمال خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

datetime 7  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) بلو چستان اسمبلی کے اپو زیشن رکن کی درخواست پر سیشن جج کی عدا لت نے وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان اور سا بقہ ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم دے دیا۔ ہفتہ کو ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ 1نے جمعیت علماء اسلام

کے رکن صوبائی اسمبلی عبد الواحد صدیقی کی جا نب سے وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان اور سا بق ایس ایس پی آپریشنزکوئٹہ احمد محی الدین کے خلاف سی آر پی سی کی دفع 22Aکے تحت دی گئی در خواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا تے ہوئے پولیس کو وزیر اعلیٰ جام کما ل خان اور سابق ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ احمدمحی الدین کے خلاف مقدمہ درج کر نے کی ہدایت کر دی۔واضح رہے کہ 18جون کو بلو چستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے موقع پر ہنگا مہ آرائی کے دوران پو لیس کی جانب سے بکتر بند گا ڑی کی ذریعے بلو چستان اسمبلی کے در وازے کو توڑا گیا تھا جس کی وجہ سے رکن صوبائی اسمبلی عبد الواحد صدیقی زخمی بھی ہوئے تھے اور انہوں نے پو لیس کو وزیر اعلیٰ اور سا بق ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ کے خلاف مقدمہ درج کر نے کی درخواست دے رکھی تھی تاہم پو لیس کی جانب سے مقدمہ در ج نہ کر نے کی وجہ سے انہوں نے سیشن جج کی عدالت میں سی آر پی سی کی دفع 22Aکے تحت مقدمہ درج کر نے کی درخواست دے رکھی تھی جس پر عدالت نے فیصلہ سنایا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…