پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

کے پی ایل میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا کہ مجھے ۔۔۔ مونٹی پنیسر کی میرپور رائلز کے اونر راجہ سلیمان  کیساتھ دھواں دھار پریس کانفرنس

datetime 7  اگست‬‮  2021 |

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ کے تجربہ کارا سپنر مونٹی پنیسر نے انکشاف کیا ہےکہ اس نے کے پی ایل میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا کہ مجھے بورڈ آف کرکٹ کنٹرول انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور یوکے پروفیشنل کرکٹ ایسوسی ایشن (پی سی اے)

کے ذریعے ویزا منسوخ کرنے دھمکیاں دی گئی تھیں۔روزنامہ جنگ میں مرتضیٰ علی شاہ کی خبر کے مطابق مونٹی پنیسر نے میرپور رائلز کے اونر راجہ سلیمان رضا کے ساتھ پریس کانفرنس میں ای سی بی اور پی سی اے کے کردار کا انکشاف کیا اور کہا کہ ای سی بی کے حکام نے مجھے مشورہ دیا تھا کہ انہیں کے پی ایل میں شرکت پر بھارت کے ویزے کی منسوخی سمیت سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ویزے کی منسوخی سے انہیں بھارتی پنجاب میں اپنی وسیع تر فیملی کو جوائن کرنے سے محروم ہونا پڑے گا۔ مونٹی نے کہا کہ گزشتہ ہفتے جب کے پی ایل کمپین کا آغاز ہوا تھا تو ای سی بی اور پی سی اے نے مجھے یہ مشورہ دیا تھا اور کئی انٹرنیشنل کھلاڑی نے بھی بی سی سی آئی کی جانب سے بالواسطہ اور بلاواسطہ بلیک میل کرنے کی شکایت کی۔یاد رہے کے پی ایل کا آغاز گزشتہ روز ہو چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…