پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

لیونل میسی اور بارسلونا کی راہیں 27سال بعد جدا ہو گئیں

datetime 6  اگست‬‮  2021 |

بارسلونا(این این آئی)ہسپانوی کلب نے معاہدے کی تجدید میں معاشی اور ساختی رکاوٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارجنٹینا کے اسٹرائیکر لیونل میسی بارسلونا چھوڑ دیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بارسلونا نے اپنے بیان میں کہا کہ ایف سی بارسلونا اور لیونل میسی کے معاہدے پر

اتفاق اور دونوں پارٹیوں کے نیا کانٹریکٹ سائن کرنے واضح ارادے کے باوجود مالی اور ساختی رکاوٹوں (ہسپانوی لا لیگا قواعد و ضوابط) کے باعث ایسا نہیں ہوسکتا۔بیان میں کہا گیا کہ اس صورتحال کے باعث میسی اب ایف سی بارسلونا میں نہیں رہیں گے۔دونوں فریقین نے شدید دکھ کا اظہار کیا کہ کھلاڑی اور کلب کی خواہشات بالآخر پوری نہیں ہوپائیں گی۔کلب نے بیان میں کہا کہ ایف سی بارسلونا کھلاڑی کے تعاون سے کلب کی عظمت بڑھانے پر تہہ دل سے ان کا مشکور ہے اور مستقبل میں ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔جون میں یہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد میسی کسی بھی کلب میں تبادلے کے مذاکرات کیلئے آزاد تھے تاہم بارسلونا نے ہمیشہ کہا کہ میسی کلب کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 34 سالہ کھلاڑی نے پانچ سالہ نئے معاہدے پر دستخط کر لیے ہیں۔میسی نے گزشتہ سال اگست میں بھی کلب چھوڑنے کی کوشش کی تھی اور اس وقت کے صدر جوزف ماریہ بارٹومو سے تعلقات میں خرابی کے بعد انہوں نے اس کی باضابطہ درخواست دی تھی، لیکن نئے صدر جان لاپورتا نے انہیں بارسلونا میں رہنے پر آمادہ کرلیا تھا۔میسی، جو 13 سال کی عمر میں بارسلونا کے یوتھ سیٹ اَپ میں شامل ہوئے تھے، ہمیشہ سے کلب کے ٹاپ اسکورر رہے ہیں اور تمام مقابلوں میں 778 گیمز میں انہوں نے 672 گول کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…