نیروبی (نیوزڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے افریقہ میں معاشی اور تجارتی مواقعوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ افریقہ ترقی کے راستے پر گامزن ہے .غربت و افلاس کم ہو رہی ہے .آمدنی میں اضافہ ہوا ہے .متوسط طبقہ بڑھ رہا ہے۔ایک تجارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ افریقہ ترقی کے راستے پر گامزن ہے. غربت و افلاس کم ہو رہی ہے . آمدنی میں اضافہ ہوا ہے اور متوسط طبقہ بڑھ رہا ہے امریکی صدر نے گلوبل انٹرپیرینیئرشپ اجلاس کی صدارت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ افریقہ کو مستقبل کے عالمی ترقی کا مرکز ہونے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومتوں کو اس بات کی یقین دہانی کرانی ہوگی کہ وہاں بدعنوانی نہ بڑھے انھوں نے کہا کہ ان کے پہلے کے دورے کے بعد سے کینیا میں زبردست ترقی ہوئی ہے انھوں نے کہا کہ جب 10 سال قبل میں یہاں نیروبی آیا تھا یہ اب پہلے سے بہت مختلف ہے۔