پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے متحرک ہو گئے، اجلاس میں اہم فیصلے

datetime 4  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے متحرک ہو گئے ، بلدیاتی انتخابات میںکامیابی کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے پارٹی اجلاسوںکی صدارت شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی

جس میں رانا ثنااللہ خان، اویس لغاری ،ملک ندیم کامران، حنیف عباسی،مفتاح اسماعیل،روحیل اصغر،بلال فاروق تارڑ،حاجی ملک عمر فاروق،چوہدری حامدحمید،محمد بشیر ورک اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کی نامزدگیوں اورکامیابی کے لئے حکمت عملی بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں سپروائزری کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ زکے انتخابات میں پارٹی ٹکٹس کا فیصلہ صوبائی صدور کی مشاورت سے کیاجائے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنی ناقص پالیسیوں کے ذریعے عوام پر زندگی تنگ کر دی ہے ۔کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں عوام مسلم لیگ (ن) کے حق میں اپنا فیصلہ سنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام رہنما کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔شہباز شریف نے کہاکہ کنٹونمنٹ بورڈ زکے بلدیاتی انتخابات بھرپور جذبے اور بہترین حکمت عملی سے لڑیں گے،ملک میں مہنگائی ، بیروزگاری اور معاشی تباہی کا سونامی آچکا ہے،عوام کی نمائندگی اور ان کے حقوق کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،عوام کے حقوق کے لئے جو بھی قربانی دینی پڑے دیں گے۔شہبازشریف نے کہا کہ مقصد پر یقین، اتحاد، تنظیم اور دن رات کی محنت سے پارٹی کو کنٹونمنٹ بورڈ زکے الیکشن میں کامیاب کرائیں گے۔ شہبازشریف نے پارٹی عہدیداروں، رہنمائوں اور کارکنان کے جذبے اورپارٹی سے نظریاتی وابستگی کو خراج تحسین پیش کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…