جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان اسٹیل مل میں 31 کروڑ سے زائد کی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے ایک اور ریفرنس کا 9 سال بعد فیصلہ

datetime 1  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( این این آئی)احتساب عدالت نے پاکستان اسٹیل مل میں 31 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے ایک اور ریفرنس کا 9 سال بعد فیصلہ سنادیا۔ احتساب عدالت نے عدم شواہد کی بنا ء پر سابق چیئرمین اسٹیل مل معین آفتاب شیخ، ڈائریکٹر کمرشل ثمعین اصغر سمیت 17 ملزمان کو بری کردیا۔ریفرنس کے دیگر ملزمان میں محمد رفیق، عبدالرزاق، احمد حسن جیوانی، محمد حامد اور دیگر شامل ہیں۔نیب کے مطابق

ملزمان پر قومی خزانے اور اسٹیل مل کو 31 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا تھا، ریفرنس میں 22 گواہ پیش کیے گئے تھے جبکہ ملزمان پر الزام تھاکہ مارکیٹ ریٹ سے کم پرائس پر اسٹیل ٹریڈرز کو فروخت کیا تھا۔سابق چیئرمین معین آفتاب کے خلاف اسٹیل ملز کے 9 ریفرنس دائر کیے گئے تھے جن میں سے وہ اب تک 5 میں بری ہوچکے ہیں۔ اسٹیل مل کو نقصان پہنچانے کے معاملے پر سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے ازخود نوٹس لیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…