جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارت،اجلاس کے دوران موبائل کااستعمال ،افسران کیخلاف تحقیقات شروع

datetime 25  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کے رام پور ضلعے میں ایک سرکاری اجلاس کے دوران موبائل فون استعمال کرنے کی وجہ سے ایک افسر کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔یہ واقعہ اس وقت پیش جب چیف سیکریٹری (ہوم گارڈز) بھوپیندر سنگھ ضلعی حکام کے ساتھ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لے رہے تھے۔انھوں نے حکام سے اجلاس کے دوران موبائل فون نہ استعمال کرنے کا کہا۔مقامی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق پسماندہ طبقے کی بہبود کے افسر ابھیشیک سنگھ پر اجلاس کے دوران ’سہاگ رات کیسے منائیں‘ کی ایپلیکیشن ڈاو¿ن لوڈ کرنے کا الزام ہے۔مقامی میڈیا نے ایپلی کیشن ڈاو¿ن لوڈ کرتے ہوئے ان کی تصاویر بھی شائع کی ہیں۔رام پور کے ضلع مجسٹریٹ کرن سنگھ نے بتایا کہ چیف سیکرٹری نے اجلاس میں موبائل کے استعمال سے منع کیا تھا۔ شکایت ملی ہے کہ ایک افسر موبائل فون کا استعمال کر رہے تھے انھوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ افسر سے تین روز میں تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کےلئے کہا گیا اگر متعلقہ افسر کے خلاف الزامات کی تصدیق ہوتی ہے تو ان کےخلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائےگی ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ یہ یقینا ضابط اخلاق کی بات بھی ہے حکام کو صرف کام ہی نہیں کرنا ہے بلکہ انھیں پوری ایمانداری اور اخلاقی ضابطوں کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے کام کرنا ہے کرن سنگھ یہ خیال بھی ظاہر کیا کہ حکام کی جانب سے اس طرح کے عمل سے انتظامیہ کی شبیہ کو نقصان پہنچتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…