جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

امریکی وزیرِ دفاع کی کرد رہنماؤں سے ملاقاتیں

datetime 25  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک )امریکہ کے وزیرِ دفاع ایش کارٹر نے عراقی کردستان کا غیر اعلانیہ دورے کیا ہے جہاں انہوں نے کرد رہنماوں کے ساتھ داعش سے مقابلے کی حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ایش کارٹر جمعے کی صبح بغداد سے عراق کے نیم خودمختار کرد علاقیکے دارالحکومت اربیل پہنچے جہاں انہوں نے خطے میں امریکہ کے اہم اتحادی اور عراقی کردستان کے صدر مسعود برزانی سے ملاقات کی۔عراقی کردستان کی فوج ‘پیش مرگہ’ خطے میں داعش کی پیش قدمی کے خلاف مزاحمت کرنے والی سب سے موثر طاقت بن کر سامنے آئی ہے جس نے گزشتہ ایک برس کے دوران شمالی عراق اور شام میں شدت پسند تنظیم کے بڑھتے قدموں کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔امریکہ ‘پیش مرگہ’ دستوں کو تربیت اور معاونت فراہم کر رہا ہے لیکن صدر برزانی مسلسل یہ شکوہ کرتے آئے ہیں کہ مغربی ممالک انہیں داعش کے مقابلے پر موثر مدد فراہم نہیں کر رہے۔اربیل آمد سے ایک روز قبل ایش کارٹر بغداد پہنچے تھے جہاں انہوں نے عراقی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کی تھیں۔ ان کا بغداد کا دورہ بھی غیر اعلانیہ تھا۔اپنے دورے کے دوران امریکی وزیرِ دفاع نے عراقی سکیورٹی فورسز کی تربیتی مشقوں کے معائنے کے علاوہ عراقی رہنماوں کے ساتھ داعش کے خلاف جاری مشترکہ جوابی کارروائی کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…