واشنگٹن (نیوزڈیسک )امریکی وزیر خارجہ جان کیری اگلے ماہ قطر کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ایران سے طے ہونے والے جوہری سمجھوتے کے بارے میں، خلیج تعاون تنظیم کے ساتھ بات چیت کریں گے، جس تنظیم نے خطے میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔کیری نے جمعے کے روز کہا کہ وہ دوحہ جائیں گے، جہاں وہ اس گروپ کے ساتھ ملاقات کریں گے جو سعودی عرب، بحرین، کویت، اومان، قطر اور متحدہ عرب امارات پر مشتمل ہے۔اعلی امریکی سفارت کار نے یہ بھی کہا کہ اِسی دورے کے دوران، وہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے بھی ملاقات کریں گے، جس کا مقصد شام میں داعش کے شدت پسندوں سے نمٹنا ہے۔نیو یارک میں کونسل آن فارین رلیشنز کے ساتھ انٹرویو میں سفر کے اپنے شڈول کا اعلان کیا۔کیری نے کہا ہے کہ وہ قطر میں اپنے منصوبے کے دوسرے مرحلے کا اعلان کریں گے، جس میں انسداد دہشت گردی اور خصوصی افواج کی تربیت کا معاملہ شامل ہوگا۔
کیری کا دورہٴ قطر، خلیجی تنظیم کے ارکان سے ملاقات متوقع
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر
-
ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
رشتے کے تنازع پر مخالفین کی گھر میں فائرنگ، 3 بھائی جاں بحق, بچہ زخمی



















































