بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ترک فضائیہ کی پہلی بار شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری، متعدد جنگجو ہلاک

datetime 24  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(نیوزڈیسک) ترک فضائیہ نے پہلی بار شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں بڑی تعداد میں جنگجو ہلاک ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی سرحد کے قریب ترک فورسز اور داعش کے جنگجوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا جس کے بعد ترک فضائیہ کے 3 ایف 16 طیاروں نے شامی سرحد کے قریب پہلی بار کارروائی کرتے ہوئے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی، وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق فضائیہ نے شامی سرحد کے قریب داعش کےتربیتی مرکزاور ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا جس میں بڑی تعداد میں جنگجو ہلاک ہوئے
ترکی کی فورسز نے ملک کے 13 صوبوں میں کارروائی کرتے ہوئے 251 مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا اور صرف استنبول کے 26 اضلاع میں 5 ہزارپولیس اہلکاروں نے کارروائی کی جس میں ہیلی کاپٹرزکی بھی مدد لی گئی۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف کارروائی کے حوالے سے وزیراعظم داؤد اوغلو کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں عسکری حکام نے بھی شرکت کی جس میں داعش کے خلاف فضائی آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔دوسری جانب وزیراعظم داؤد اوغلو کا کہنا ہے کہ داعش اور مقامی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا جب کہ آج سے شروع کیا گیا آپریشن صرف کارروائی نہیں بلکہ طویل جنگ ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…